امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 322 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 322

جزائے خیر دے۔دوسرے مرحلے پر میرے بیٹے عزیزم وقاص ایڈووکیٹ نے بڑے صبر اور حوصلے کے ساتھ نظر ثانی کے کام میں میری مدد کی اور اس کے بعد کے مرحلہ میں ربوہ کے عزیزم مقصود اظہر گوندل صاحب ( خالد کمپوزنگ سنٹر ) نے کمپوزنگ کو آخری شکل دے کر کتاب کو طباعت کیلئے تیار کیا۔اس اثناء میں مکرم محمد ارشاد انور مربی سلسلہ، سابق مبلغ تنزانیہ اور مکرم شکیل احمد قمر صاحب مربی سلسلہ نے حوالہ جات کی پڑتال اور تفصیلات مہیا کرنے میں بڑی محنت سے تعاون فرمایا اور میری مدد کی۔آخر میں مکرم محمد انور نسیم صاحب اور مکرم منور احمد شاہد صاحب نے پروف ریڈنگ کا اہم کام سرانجام دیا۔میں ان سب دوستوں کا اس للہی خدمت کے لیے شکر گزار ہوں۔اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان سب کی بے لوث خدمت کو اپنی جناب میں قبول فرمائے اور ان سب کو پیشتر سے بیشتر خدمات کی توفیق عطا فرمائے۔آمین وآخر دعوانا ان الحمدلله رب العلمين 322 مجیب الرحمن ایڈووکیٹ