امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 26 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 26

اذان دے لیا کریں۔جسٹس عبد القدوس قاسمی: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تمام نبیوں کے جانشین تھے آپ نے پہلی اُمتوں کے لئے مسجد کا لفظ منسوخ کر دیا۔مجیب الرحمن : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پہلے نبیوں کے جانشین نہیں بلکہ حکم اور خاتم الانبیاء ہیں۔اگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی امتوں کے لئے مسجد کا لفظ منسوخ کر دیا ہے تو پھر اور بات ہے لیکن اس کا بار ثبوت مخالف وکلاء کے سر ہے کہ کیا منسوخ کیا؟ چیف جسٹس : جہاں اور امتوں کے معاہد کو مسجد کہا گیا ہے وہاں یہ لفظ لغوی معنوں میں استعمال ہوا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد اس کے اصطلاحی معنی مروج ہو گئے ہیں۔مجیب الرحمن : اس کی سند چاہیے۔تاہم اگر آپ یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ اصطلاحی طور پر نہیں بلکہ لغوی طور پر مسجد کے لفظ کا استعمال درست ہے تو میرا مقصد اس سے حل ہو جائے گا۔مجھے لغوی طور پر ہی استعمال کرنے دیں۔عبدالقدوس قاسمی صاحب : مسجد کے لفظ کی اجازت نہ دینا تو ایسا ہی ہے جیسے ایک ڈرائیور اچھی گاڑی نہ چلا سکتا ہو اور اس کو گاڑی سے نکال دیا جائے کہ تم اس قابل نہیں ہو کہ گاڑی چلا سکو۔مجیب الرحمن : میں جس کے آگے سجدہ کر رہا ہوں اس کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ مجھے قبول کرے یا رڈ کر دے۔یہ تو کار کے مالک کا کام ہے کہ وہ ناقص ڈرائیور کو گاڑی چلانے دیتا ہے یا نہیں۔کسی اور کو یہ حق حاصل نہیں۔اس کے بعد ہم نے عدالت پر یہ واضح کیا کہ قرآنی آیات سے یہ مستنبط ہوتا ہے کہ 26