امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 21 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 21

{3} تائیدات و تصرفات الہی دراصل سماعت کے دوران چودہ دن سارے عرصہ میں ہی یہ احساس رہا کہ گو یا اللہ تعالیٰ کی تائید ونصرت کی ایک چادر ہمارے اوپر تنی ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ نے یہ خاص فضل فرمایا کہ کسی موقع پر خفت نہیں اُٹھانی پڑی۔سماعت کے دوران ایسے متعدد مواقع پیش آئے کہ اچا نک عدالت نے کوئی ایسا سوال کر دیا جس کیلئے ہم پہلے سے تیار نہیں تھے۔ایسے مواقع پر اللہ تعالیٰ کی خاص تائید و نصرت کا احساس ہوا اور ایسے جواب پیش کرنے کی توفیق ملی کہ جس سے نہ صرف ہمارا اپنا ذہن مطمئن ہوا بلکہ عدالت اور دیگر سامعین بھی نمایاں طور پر متاثر نظر آئے۔دو علماء جو شریعت کورٹ کے جج کے طور پر بیٹھے تھے ان کی ساری زندگی انہی تفاسیر کو پڑھنے پڑھانے میں گزری تھی۔وہ بعض اوقات اچانک کوئی ایسا سوال کر دیتے تھے جو خاکسار کے لئے بالکل نیا ہوتا تھا۔یہ خاص اللہ تعالیٰ کا فضل تھا کہ اس نے ہر موقعہ پر یوں رہنمائی فرمائی کہ ممسکت اور کافی وشافی طور پر ہر سوال کو حل کرنے کی توفیق ملی۔نصرت الہی کے عجیب تصرفات قدم قدم پر تجربہ میں آئے۔ایک موقعہ پر علامہ قدوس قاسمی صاحب نے یہ کہا کہ روح المعانی کے حوالے کا ترجمہ جو خاکسار نے کیا ہے وہ درست 21