امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 261
ہو حضور اقدس کی خدمت میں عجز و انکسار اور تو بہ کے خطوط لکھے اور پیغام بھجوائے۔حضور نے اس خاندان کی تو بہ اور رجوع کا ذکر اپنی کتابوں میں کر دیا تھا مگر ان لوگوں میں سے کسی نے بھی اپنے عجز و انکسار کی تردید نہ کی۔حضور اقدس نے اپنی زندگی میں فیصلہ کا آسان طریق معاندین کے اعتراضات کے پیش نظر بیان فرمایا تھا کہ اگر سلطان محمد نے تو بہ کا اظہار نہیں کیا تو اس سے تردیدی اشتہار شائع کروایا جائے۔اور پھر قدرت کا تماشہ دیکھو مگر اس کی طرف سے کوئی اشتہار شائع نہ ہوا۔مرزا سلطان محمد کے تصدیقی خط کا چربہ الفضل“ اور جماعت احمدیہ کے لٹریچر میں شائع ہو چکا ہے۔جس میں اس نے حضرت مرزا صاحب کو نیک اور بزرگ اور اسلام کا خدمت گار شریف النفس تحریر کیا۔مرزا سلطان محمد کا اپنا بیان الفضل میں شائع ہو چکا ہے کہ آریوں اور عیسائیوں نے لاکھ لاکھ روپیہ کالالچ دیا تا کہ حضور اقدس کے خلاف کوئی تحریر حاصل کریں۔مگر اس نے کوئی تحریر نہ دی۔مرزا سلطان محمد کے بیٹے مرزا محمد اسحاق بیگ نے الفضل میں اپنے احمدیت قبول کرنے اور پیشگوئی کے من وعن پورا ہونے کے متعلق مفصل بیان شائع کروایا۔مرزا احمد بیگ کے خاندان کے اکثر افراد احمدیت میں داخل ہوئے اور ان افراد کا بکثرت احمدیت میں داخل ہونا اس پیشگوئی کی صداقت کا زبردست ثبوت ہے۔جن کے بارہ میں یہ پیشگوئی براہ راست تھی وہ تو اکثر احمدی ہو گئے اور حضرت اقدس کے روحانی عقد ( عقد بیعت ) میں آگئے اور معترضین پیشگوئی کے اس حصہ کو پورا کر رہے ہیں کہ وہ اسے تنقید و اعتراض کا ہدف بنائے ہوئے ہیں۔اور درحقیقت پیشگوئی 261