امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 259 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 259

احمدیہ میں داخل ہوئے۔مرزا احمد بیگ کے خاندان میں سے بہت سے افراد اس پیشگوئی پر ایمان لا چکے ہیں جن میں سے چند خصوصیت کے ساتھ قابل ذکر ہیں۔محمد اسحاق پسر مرزا سلطان محمد یعنی محمدی بیگم کا بیٹا۔محمدی بیگم کی والدہ یعنی اہلیہ مرزا احمد بیگ ،محمدی بیگم کی ہمشیرگان، محمودہ بیگم و عنایت بیگم، محمدی بیگم کے بہنوئی مرزا احمد حسین محمدی بیگم کے بھائی مرزا احمد بیگ سبھی اس پیشگوئی کے پورا ہونے پر ایمان لانے والوں میں سے ہیں۔محمدی بیگم کے خاوند مرزا سلطان محمد تکذیب سے باز آ گئے اور تو بہ اور رجوع کیا اور یوں وعید سے بچ گئے۔محمدی بیگم کے خاوند کا انٹرویو 1921ء میں اخبار میں چھپا۔جس میں انہوں نے اقرار کیا کہ ” میرے خسر مرزا احمد بیگ صاحب واقعہ میں پیشگوئی کے عین مطابق فوت ہوئے“۔اور اس بات کا اقرار کیا کہ :۔یہ پیشگوئی میرے لئے کسی قسم کا شبہ کا باعث نہیں ہوئی“۔اور یہ اقرار کیا میں قسمیہ کہتا ہوں کہ جو ایمان و اعتقاد مجھے حضرت مرزا صاحب پر ہے میرا خیال ہے کہ آپ کو بھی جو بیعت کر چکے ہیں اتنا نہیں ہوگا“۔اور ان کے بیعت نہ کرنے کے بارے میں یوں کہا ” اس کی وجوہات کچھ اور ہیں جن کا اس وقت بیان کرنا میں مصلحت کے خلاف سمجھتا ہوں۔اور یہ کہا کہ ” میرے دل کی حالت کا آپ اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ پیشگوئی کے وقت آریوں نے لیکھرام کی وجہ سے اور عیسائیوں نے آتھم کی وجہ سے مجھے لاکھ لاکھ روپیہ دینا چاہا تا میں مرزا صاحب پر نالش کروں۔اگر وہ روپیہ میں لے لیتا تو امیر کبیر بن سکتا تھا مگر وہی ایمان و اعتقاد تھا۔جس نے مجھے اس فعل سے روکے رکھا۔259