امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 248 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 248

پیشگوئی میں تو بہ ایک مخفی شرط ہوتی ہے۔جیسا کہ امام فخر الدین رازی تفسیر کبیر جلد 2 صفحہ 404 میں فرماتے ہیں کہ:۔وعندى جميع الوعيدات مشروطة بعدم العفوفلا يلزم من تركه دخول الكذب فى كلام الله تعالى اور حضرت محی الدین ابن عربی فتوحات مکیہ میں لکھتے ہیں کہ :۔وعید کی پیشگوئیاں ٹل جایا کرتی ہیں“۔خود قرآن کریم کی سورۃ یونس کی آیت 98 اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ دعا سے عذاب ٹل جایا کرتے ہیں۔امام فخر الدین رازی تفسیر کبیر جلد5 صفحہ 29 میں لکھتے ہیں کہ :۔جب حضرت یونس کی قوم پر عذاب آنے کا وقت قریب آیا تو تضرعات اور دعائیں بلند ہوئیں اور انہوں نے تو بہ اور تضرع سے کام لیا تو اللہ تعالیٰ نے ان پر رحم کر کے عذاب ڈال دیا۔علامہ آلوسی روح المعانی میں فرماتے ہیں:۔” وعید کی پیشگوئیوں کاٹل جانا ہی سنت الہی ہے اور اس سے نفس پیشگوئی پر کوئی حرف نہیں آتا۔(روح المعانی جلد 3 صفحہ 112 زيرآيت من يقتل مومنا۔۔۔۔۔۔اور امام فخر الدین رازی تفسیر کبیر جلد 2 صفحہ 505 پر فرماتے ہیں کہ:۔اصل مقصد انذاری پیشگوئیوں اور عذابوں سے توجہ پیدا کرنا ہوتا ہے اس لئے سب کی سب پیشگوئیاں مشروط بہ تو بہ ہوتی ہیں۔خواہ وہ شرط صراحتاً الفاظ میں مذکور ہو یا نہ ہو۔یہ سارے امور ظاہر کرتے ہیں کہ پیشگوئیوں کے بارے میں کوئی رائے قائم کرنے سے 248