امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 204
اعتراضات کا ایک مکمل جواب ہیں۔مذکوره درخواست قارئین کی آگہی کیلئے پیش کی جارہی ہے۔درخواست زیر آرڈر 33 رول 6 سپریم کورٹ رولز مجریہ 1980ء بدیں امر کہ وفاقی شرعی عدالت کے مفصل فیصلہ مورخہ 28/10/84 کے بعض حصے فیصلہ سے حذف کئے جانے کا حکم صادر فرما یا جاوے۔سائلان حسب ذیل عرض پرداز ہیں :۔1۔یہ کہ سائلان نے وفاقی شرعی عدالت کے روبرو ایک درخواست آئین کے آرٹیکل 203-1 کے تحت قادیانی آرڈینینس مجریہ 1984ء کو خلاف قرآن وسنت قرار دیئے جانے کی بابت داخل کی جو شریعت پٹیشن نمبر 1 -17 کے طور پر درج رجسٹر ہو کر زیر سماعت آئی۔2۔یہ کہ وفاقی شرعی عدالت نے اپنے مختصر حکم مورخہ 12/8/84 کے ذریعہ درخواست مذکورہ بالا خارج کر دی اور مفصل حکم مورخہ 28/10/84 کو سنایا۔جو 224 صفحات پر مشتمل ہے۔-3۔یہ کہ مفصل حکم کافی تاخیر سے لکھا گیا۔لہذا سائلان نے مختصر حکم 12/8/84 پر بناء کر کے 10/10/84 کو ایک اپیل زیر آرٹیکل F-203 اس فاضل عدالت کے رو برو داخل کر دی جو شریعت اپیل 25/84 کے طور پر درج ہو چکی ہے۔اب مفصل فیصلہ کی بنیاد پر مزید اور تفصیلی موجبات اپیل داخل کی جارہی ہیں۔-4 یہ کہ وفاقی شرعی عدالت کے مفصل فیصلہ مورخہ 28/10/84 کے مطالعہ سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ اس کے بیشتر حصے غیر ضروری ، غیر متعلق اور دلآ زار مواد پر مبنی ہیں اور 204