امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 203 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 203

{8} ضمیمہ موجبات اپیل مَالَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ) جیسا کہ ہم لکھ چکے ہیں تفصیلی فیصلہ آیا تو اس میں تقریباً80 سے زائد صفحات ان اُمور سے متعلق تھے جن کو عدالت خود غیر متعلقہ قرار دے کر مشیرانِ عدالت کو ٹوکتی رہی تھی اور جس کا جواب دینے کی کوشش پر مجھے یہ کہا گیا تھا کہ آپ اس بحث کو چھوڑ دیں ہم اسے غیر متعلقہ قرار دے چکے ہیں۔اس پہلو سے فیصلہ نہایت دل آزار تھا کہ جماعت اور بائی جماعت کے خلاف ان اعتراضات کو جن کا سو سالہ تاریخ میں متعدد بار رڈ کیا جا چکا تھا اپنے فیصلے میں داخل کر دیا اور یوں اس زہریلے پروپیگنڈہ کو عدالتی سہارا میسر کیا۔ہم مختصر فیصلہ پر بناء کر کے اپنی اپیل داخل کر چکے تھے لہذا ہم نے تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد سپریم کورٹ کے قواعد کے تحت ایک علیحده درخواست داخل کی جس میں یہ استدعا کی گئی کہ اس حصے کو عدالتی فیصلہ سے حذف کر دیا جائے۔ہماری درخواست میں ان تمام اعتراضات کا مختصر اور اصولی جواب دیا گیا جو عدالت نے اپنے فیصلہ میں بے جاطور پر داخل کئے تھے۔یہ جوابات لکھتے وقت ہمارے پیش نظر وقت کی قلت اور درخواست کی ضخامت کو کم رکھنے کے تقاضے بھی تھے۔یہ جوابات ہماری ٹیم کے مہیا کردہ ایک ضخیم مضمون کو مختصر انداز میں پیش کرنے اور عدالتی تقاضوں کے مطابق عبارت میں ڈھالنے کی ذمہ داری اس عاجز پر ہے۔یہ اصولی جوابات کچھ تشنہ بھی ہوں تو بھی اٹھائے گئے 203