امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 177
نیز فرماتے ہیں:۔وو جتنے انبیاء اولیا قطب مدار ہوئے ہیں تمام روح محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے مظاہر ہیں اور روح محمدی نے ان کے اندر بروز فرمایا ہے۔پس یہاں دو روح ہوئے ہیں۔ایک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی روح جو بارز ہے دوسری اس نبی اور ولی کی روح جو مبروز فیہ اور مظہر ہے۔نیز شاہ ولی اللہ فرماتے ہیں :۔(مقابيس المجالس صفحه 419) کبھی حقیقی بروز یوں پایا جاتا ہے کہ ایک شخص کی حقیقت اس کی آل اور متوسلین میں داخل ہو جاتی ہے۔اسی قسم کا واقعہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم 66 کی نسبت سے امام مہدی کے ظہور کا ہے۔تفهيمات الهيه جز 2 صفحه 238 مطبوعه 1967ء) پھر یہی بزرگوار مسجد و مسیح موعود کے متعلق تحریر فرماتے ہیں:۔" ينعكس فيه انوار سید المرسلين“ که مسیح موعود جب نازل ہو گا تو اس میں سید المرسلین آنحضرت ﷺ کے انوار منعکس ہوں گے۔پھر اس انعکاس کو کامل قرار دینے کے لئے تحریر فرماتے ہیں:۔"يزعم العامة اذا نزل الى الارض كان واحدًا من الأُمَّةِ كلابل هو شرح للاسم الجامع المحمدى ونسخة منتسخة منه“ (الخير الكثير صفحه 72 مطبع بجنور مطبوعه 1352ھ) ترجمہ:۔عوام کا خیال ہے کہ مسیح جب نازل ہوگا تو وہ صرف ایک امتی فرد ہو گا۔ایسا ہرگز نہیں بلکہ وہ محمدی جامع نام کی تشریح اور اس کا دوسرا نسخہ ہے جو اصل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض سے ہوگا۔مسیح کے نزول کے متعلق بعض صوفیا کا مذہب لکھا ہے:۔177