امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 12
اس بھر پور کوشش کو عدالت میں پیش کرنے کی سعادت اس خاکسار کے حصہ میں آئی۔ذَالِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتُيْهِ مَنْ يَشَاءُ۔اگر چہ مقدمہ پیش کرنے کے لئے راقم الحروف پر اعتماد کیا گیا تھا مگر راقم الحروف کو ایک پوری ٹیم کی راہنمائی اور تعاون حاصل تھا۔اس پہلو سے خاکسار کو پورا اطمینان ہے کہ دوران بحث کوئی غیر مستند اور غیر ثقہ بات بیان نہیں کی گئی۔بایں ہمہ جو کچھ عدالت میں گزری اس کا پوری طرح راقم الحروف ذمہ دار ہے اور اس میں اگر کہیں کوئی سقم قارئین کو نظر آئے تو ایسی غلطی یا ستم اس عاجز کی طرف ہی منسوب ہونی چاہئے۔☆۔۔(۔۔۔۔۔۔☆ 12