امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 171 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 171

ترجمہ:۔میں کہتا ہوں کہ حضرت مسیح کے نبی ہونے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع ہو کر احکام شریعت کے بیان اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقوں کے پختہ کرنے میں کوئی منافات موجود نہیں۔12۔حضرت شیخ احمد سرہندی مجددالف ثانی نے تحریر فرمایا ہے:۔حصول کمالات نبوت مرتابعان را بطريق تبعیت ووراثت 6 بعد از بعثت خاتم الرسل عليه وعلى جميع الانبياء الصلوات والتحيات ، منافی خاتمیت او نیست فلاتكن من الممترين“۔(مکتوبات مجدد الف ثانى جلد اوّل صفحه 432 مکتوب نمبر 301 مطبع نول کشور کانپور) ترجمہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین کے لئے کمالات نبوت حاصل کرنا خاتم الرسل کے بعد آپ پر اور تمام انبیاء پر صلوت وتحیات۔آپ کی خاتمیت کے منافی نہیں پس اے مخاطب ! تو شک کرنے والوں میں سے نہ ہو۔13 - حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی (متوفی 1052ھ) فرماتے ہیں:۔ہر مرتبه که بود در امکان او بروست ہر نعمتے که داشت خدا شد برو تمام (اخبار الاخيار اُردو صفحه22) یعنی جو مرتبہ بلند بھی ممکن ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس پر فائز ہیں اور اللہ تعالیٰ کی ہر نعمت آپ پر تمام ہوگئی ہے۔14۔حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:۔”ختم بـ به النبيون اى لا يوجد من يامره الله س سبحانه بالتشريع على الناس“ (تفهيمات الهيه جلد 2 صفحه 85 مطبوعه 1967ء از ولی الله محدث دهلوی ) 171