امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 163 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 163

طرح کی بروزی حقیقت وقوع پذیر ہوگی۔پس ماحصل یہ ہوا کہ مہدی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حقیقی بروز ہے۔اسی طرح سے نجح الکرامہ میں نواب صدیق حسن خاں صاحب نے ابن سیرین کا قول یوں نقل کیا ہے:۔قال ابن ابي شيبة فى باب المهدى عن محمد بن سيرين قال يكون في هذه الامة خليفة خير من ابي بكر وعمر قيل خير منهما قال قد كا ديفضل على بعض الانبياء وفي لفظ لا يفضل علیه ابوبکر و عمر سیوطی گفته هذا اسناد صحیح“۔(حجج الكرمه صفحه 386 مطبع بهوپال از نواب صدیق حسن خان صاحب) ابن ابی شیبہ باب المہدی میں محمد بن سیرین کی یہ روایت نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا اس امت میں ایک ایسا خلیفہ ہوگا جو ابو بکر اور عمر سے بھی بہتر ہو گا۔ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ان دونوں سے بہتر ہوگا۔انہوں نے جواب دیا ہاں قریب ہے کہ وہ بعض انبیاء سے بھی افضل ہو۔اور ایک روایت کے یہ الفاظ ہیں اس خلیفہ سے ابوبکر اور عمر افضل نہیں ہوں گے۔امام سیوطی نے اس قول کی سند کو صحیح قرار دیا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اس مضمون کی ایک اور حدیث علامہ سیوطی نے امام طبرانی کے حوالہ سے یوں درج کی ہے:۔ابوبکر خير الناس الا أن يكون نبي (الجامع الصغير للسيوطى باب الالف صفحه 5 بحواله طبرانی و ابن عدی۔مکتبه اسلاميه لائلپور) یعنی حضرت ابو بکر تمام لوگوں سے بہتر ہیں سوائے اس کے کہ کوئی نبی پیدا ہو جائے۔حضرت عیسی علیہ السلام جب نزول فرمائیں گے تو وہ نبی بھی ہوں گے اور امتی بھی۔163