امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 162 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 162

یعنی مسیح موعود اس بات کا حقدار ہے کہ اس میں سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کے انوار منعکس ہوں۔عام لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ جب مسیح موعود نازل ہوگا تو محض اُمتی فرد ہوگا ایسا ہر گز نہیں بلکہ وہ اسم جامع محمدی کی شرح اور آپ کی دوسری کا پی ہو گا۔پس کہاں وہ اور کہاں محض ایک امتی“۔امام عبدالرزاق قاشانی لکھتے ہیں:۔"المهدى الذى يسجى فى اخر الزمان فانه يكون في الاحكام الشرعية تابعاً لمحمد صلى الله عيه وسلم وفي المعارف والعلوم والحقيقة تكون جميع الانبياء والاولياء تابعين له كلهم ولا يناقض ماذكرناه لان بـاطـنـه باطن محمد عليـه السلام“۔(شرح القاشاني على فصوص الحکم صفحه 35) یعنی مہدی آخر الزمان شرعی احکام میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا تابع ہوگا لیکن معارف علوم اور حقیقت میں تمام انبیاء اور اولیاء اس کے تابع ہوں گے کیونکہ اس کا باطن محمد علیہ السلام کا باطن ہوگا۔حالانکہ حضرت شاہ ولی اللہ صاحب بروز حقیقی کی اقسام کے ضمن میں فرماتے ہیں:۔"تارةً اخرى بان تشتبك بحقيقة رجل من اله اوالمتوسلين اليـه كـمـا وقـع لـنـبـيـنـا صلى الله عليه وسلم بالنسبة الى ظهور المهدى“۔تفهیمات الهيه تفهیم نمبر 227 جلد دوم صفحه 238) یعنی بروز حقیقی کی ایک قسم یہ ہے کہ کبھی ایک شخص کی حقیقت میں اس کی آل یا اس کے متوسلین داخل ہو جاتے ہیں جیسا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مہدی سے تعلق میں اس 162