امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 159 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 159

اور مشن کی نوعیت اور اس کے مرتبہ کی وضاحت فرمائی ہے۔ہمارے اعتقاد کے مطابق عیسی علیہ السلام اور امام مہدی کے ایک ہی وجود ہونے پر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث بھی دلیل ہے:۔عَدَلًا۔يُوشِكُ مَنْ عَاشَ مِنْكُمْ أَنْ يَلْقَىٰ عِيْسَى ابْنَ مَرْيَمَ إِمَامًا مَهْدِ يًّا حَكَمًا (مسند احمد بن حنبل جلد 3 صفحه 133 حدیث نمبر 9068 بيروت لبنان سن ا اشاعت 1994ء) قریب ہے کہ تم میں سے جو زندہ ہو گا وہ عیسی ابن مریم سے اس حال میں ملاقات کرے گا کہ وہ (عیسی) امام مہدی اور حکم عدل ہوگا۔اسی طرح سے احادیث نبوی میں عیسی بن مریم جو نبی اسرائیل میں گزرے اور عیسی بن مریم جن کے آنے کی حضور نے پیشگوئی فرمائی ہے۔ان کے حلیہ مبارک بھی مختلف بیان ہوئے ہیں۔(بخارى كتاب الانبياء باب واذكر في الكتب (مریم) جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ آنے والا مسیح اسی جسد عنصری کے ساتھ واپس نہیں آئے گا اور اس بات پر کہ عیسی علیہ السلام وفات پاچکے ہیں قرآن شریف کی کم و بیش تمیں آیات دلالت کرتی ہیں۔مگر ہم اس تفصیلی بحث میں نہیں پڑنا چاہتے اس قدر گزارش صرف اس لئے کی گئی ہے کہ ہم اپنے عقائد کی وضاحت کر دیں اور یہ واضح کر دیں کہ ہم جو کچھ بھی عقیدہ رکھتے ہیں قرآن اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کے مطابق ہے۔ہم ضروری سمجھتے ہیں کہ اس امر کی وضاحت کر دی جائے کہ جماعت احمدیہ نہ تو آیت خاتم النبیین کی منکر ہے نہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے مد مقابل یا مخالف کسی نبوت کی قائل ہے بلکہ اس بارہ میں جماعت احمدیہ کا اعتقاد چودہ صدیوں کے تواتر کے مطابق ہے جب کہ بعض مسلمان چودہ صدیوں کے تواتر کو چھوڑ کر اپنے اعتقاد میں تبدیلی پیدا کر رہے ہیں۔159