امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 149
ضمنی مباحث عدالت کی اعانت کے سلسلہ میں تشریف لانے والے مشیران ڈاکٹر قاضی مجیب الرحمن صاحب پروفیسر محمود احمد غازی صاحب اور مولانا صدرالدین رفاعی کی چیدہ چیدہ باتوں کے جواب میں ہم یہ عرض کر چکے ہیں۔ان کی اکثر باتیں بے بنیاد اور غلط تھیں۔بعض باتیں غلط اور بے بنیاد تو نہیں تھیں لیکن مغالطہ آرائی کی کوشش کی گئی تھی۔مثلاً کہا گیا کہ مرزا صاحب نے کہا ہے۔صدحسین است در گریبانم به شعر تو مرزا صاحب کا ہے۔لیکن اس کا مفہوم وہ نہیں جو پیش کیا گیا۔پھر کہا شاتم رسول مرتد ہوتا ہے لیکن اس بارہ میں کوئی حوالہ پیش نہیں کیا گیا۔مولانا صدر الدین صاحب نے یہ کہا تھا کہ احمدیوں نے یہ کہہ کر بہت بڑا جھوٹ بولا ہے کہ آزاد کشمیر کا پہلا صدر غلام نبی گل کار تھا۔حالانکہ اس نام کا وہاں کوئی چپڑاسی بھی نہیں تھا۔چنانچہ ہم نے مشہور پریم ناتھ بزاز کی ایک کتاب "Struggle for Freedom in Kashmir" کے حوالہ سے اس مغالطہ آرائی کا پردہ چاک کیا ہے۔ان لوگوں کو تو شاید پستہ نہ ہو جو کشمیر کی جنگ کو جہاد نہیں سمجھتے تھے اور اس کے خلاف فتوے دیئے تھے لیکن ایک دنیا اس جدو جہد کی حقیقت کو بجھتی ہے۔مولا نا رفاعی نے یہ بھی کہا تھا کہ بانی جماعت احمدیہ نے گورونانک کو بھی نبی کہا ہے۔یہ سرتا پا غلط ہے۔ہاں مرزا صاحب ان کو مسلمان ضرور سمجھتے تھے جیسا کہ بعض دیگر مسلمانوں نے بھی ان کو مسلمان کہا ہے۔149