امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 139 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 139

17۔ان کے دینی اعمال سے مواخذہ نہ ہوگا۔18۔ان سے بلاوجہ پرسش ہوگی نہ ضرر رسانی ہوگی۔19۔اپنے مذہب کے ہر ایک شعار کی پابندی کا اختیار ہے۔(امان نامه برائے باشندگان بیت المقدس از امیر المومنین حضرت عمر) 20۔غیر مسلموں کو ان کی اہلیت اور استعداد کے مطابق اعلیٰ عہدے یہاں تک کہ وزارت تک کے عہدے بنو عباس کے دور میں دیئے گئے۔21۔فوجداری قانون میں ذمی اور مسلمان برابر ہیں۔2۔شخصی معاملات میں ان کے مذہب کے مطابق قانون ان پر نافذ کیا جائے گا۔(دستوری سفارشات از مودودی صفحه 4 شق 4) 23۔غیر مسلموں کو اسلامی ریاست میں تقریر وتحریر اور ضمیر کے اظہار کی وہی آزادی ہے جو مسلمانوں کو حاصل ہے۔اسلامی ریاست میں ذمیوں کے حقوق صفحه 33 از مودودی طبع سوم 1970ء) 139