امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 7
{1} پس منظر اور تیاری کے مراحل پاکستان کی وفاقی شرعی عدالت میں آرڈینینس XX کے خلاف جو درخواست ہم نے داخل کی تھی اس کی بنیاد یہی تھی کہ یہ آرڈینینس تعلیماتِ اسلامی کے منافی اور قرآن وسنت سے متصادم ہے۔آرٹیکل D-203 کے الفاظ یہ ہیں : 203D Powers, Jurisdiction and Functions of the Court (1) The Court may, [210] [either of its own motion or] on the petition of a citizen of Pakistan or the Federal Government or a Provincial Government, examine and decide the question whether or not any law or provision of law is repugnant to the injunctions of Islam, as laid down in the Holy Quran and Sunnah of the Holy Prophet, hereinafter referred to as the Injunctions of Islam۔وفاقی شرعی عدالت کے وضع کردہ طریق کار کے مطابق ضروری تھا کہ ان آیات قرآنی یا کتب کا حوالہ بھی دیا جائے جن پر استدلال قائم کیا گیا ہو۔ہم نے اس غرض کے لئے ڈیڑھ سو سے زائد حوالہ جات اپنی درخواست کے ساتھ شامل کئے تھے اور معتین طور پر ہر پابندی کے بارے میں آیات قرآنی اور سنت کے حوالے دیئے تھے کہ کون سی پابندی ، کون سی آیت یا سنت سے متصادم ہے۔ان حوالوں میں متقدمین ، متاخرین اور عصرِ حاضر کے علماء کے 7