امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 85 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 85

سکینتہ الاولیاء از دارا شکوہ بھی پیش کیا گیا ہے اس میں بھی اصحاب کا لفظ استعمال ہوا ہے۔(سكينة الاوليا از داراشکوه صفحه 75 مطبوعات سلسله نمبر 3 اُردو میں) اخبار المنتظر میں تینوں اماموں کے مقدس صحابی کے الفاظ ہیں۔(اخبار المنتظر 5 جنوری 1969ء جلد 10 شمارہ 21 صفحہ 7 ادارہ تحریر اے۔ایچ جعفری ع غ کرا روی ) لله انوار اصفیاء میں درج ہے کہ خواجہ حسن بصری نے اپنے احباب سے فرمایا تم رسول اللہ کے اصحاب کی مانند ہو۔(انوار اصفیاء صفحه 19 مرتبه اداره تصنیف شیخ غلام علی اینڈ سنز کشمیری بازار لاهور) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے علاوہ حضرت عیسی علیہ السلام کے ساتھیوں کے لئے صحابی کا لفظ صحیح مسلم میں آیا ہے۔اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ دیگر انبیاء کے ساتھیوں کے لئے بھی صحابی کا لفظ استعمال ہوسکتا ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اصطلاح بننے سے لغوی معنی ختم نہیں ہوتے بلکہ ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔اگر یہ کہا جائے کہ لغت کچھ کچھ ساتھ چلتی ہے تو یہ درست نہیں بلکہ لغت پورے طور پر ساتھ چلتی ہے۔تو اگر خدا اور رسول ہمیں نہیں روکتے ، کوئی نص موجود نہیں تو اقتدار اعلیٰ نے ایسا قانون بنا کر اپنی ان حدود سے تجاوز کیا ہے جو قرآن وسنت نے اس کے لئے مقرر کی ہیں۔علاوہ ازیں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ جب مسلمانوں کے سواد اعظم کے اعتقاد کے مطابق حضرت عیسی علیہ السلام نازل ہوں گے تو ان کے ساتھی آنحضرت کی حدیث کے بموجب صحابہ ہی کہلائیں گے۔(صحیح مسلم کتاب الفتن باب ذكر الدجال وصفته) ہمارے اعتقاد کے مطابق نزول مسیح حضرت مرزا صاحب کے وجود میں ہو چکا اور یہ اعتقاد ر کھنے سے مجھے قانون نہیں روکتا تو اس اعتقاد کے نتیجہ میں جو امور مجھے حاصل ہیں ان سے روکنا مداخلت فی الدین اور اعتقادات میں دخل اندازی ہے جو احکام قرآن اور 85