امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 321
اظہار تشکر الحمدللہ ثم احمد للہ کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور اُس کی دی ہوئی توفیق سے یہ کتاب اشاعت کے لیے تیار ہو گئی ہے۔اس منزل تک پہنچنے میں مکرم حافظ مظفر احمد صاحب، مکرم نصیر احمد قمر صاحب اور بعض دوسرے احباب کے مسلسل اصرار اور حوصلہ افزائی نے میری ہمت بندھائی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں اس پر مستعد ہو گیا۔جملہ احباب میرے دلی شکریہ کے مستحق ہیں اور میں اُن کے اس محبت بھرے اصرار اور حوصلہ افزائی کا احسان مند رہوں گا۔عدالت میں سماعت کے دوران پیش کردہ علمی تحقیق اور میری یادداشتوں کو محفوظ کرنے میں راولپنڈی کے ایک دوست مکرم رشید احمد بھٹی صاحب ( حال مقیم امریکہ ) نے گرانقدر خدمت سرانجام دی۔اسی طرح ادارہ الفضل کے برادرم یوسف سہیل شوق صاحب ( مرحوم ) اور شعبہ زود نویسی کے برادرم یوسف سلیم صاحب نے عدالتی کارروائی کی جور پورٹ مرتب کی تھی وہ بھی میرے لئے بہت مفید ثابت ہوئی۔ابتدائی طور پر اس کتاب کا مسودہ تیار کرنے میں مربی سلسلہ مکرم مولانا عبدالرشید تبسم صاحب ( مرحوم ) نے بھی بڑی محبت کے ساتھ کام شروع کیا تھا جو بوجوہ التواء میں پڑ گیا۔میں اپنے ان ابتدائی ساتھیوں کو فراموش نہیں کر سکتا۔ان کا ممنون ہوں اور ان کے لئے دعا گو ہوں۔کتاب کی ابتدائی کمپوزنگ میں الفضل انٹر نیشنل لندن کے عزیزم تنویر احمد صاحب نے بڑی محنت اور جانفشانی سے بڑے مختصر وقت میں کام کو مکمل کیا۔اللہ تعالیٰ انہیں 321