امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 315
سیالکوٹی اور دیگر ایسے بزرگ جو زہد و تقویٰ اور علم وفضل کے بلند مقام پر تھے۔اس قد وقامت کے بزرگ مرزا صاحب کے دعوے کو پرکھ کر آپ پر ایمان لائے عدالت کو نظر آئے تو صرف وہ دو ایک رشتہ دار جو علم و فضل یا تقوی وطہارت کے کسی مقام پر نہ تھے۔عدالت کے فیصلے میں اس طرح کے بکھرے ہوئے زہر آلود فقرے عدالت کے متعصبانہ رویے کی نشاندہی کرتے ہیں۔جس کی وجہ سے عدالت کا پورا فیصلہ ہی رڈ کیے جانے کے لائق ٹھہرتا ہے۔مگر یہ حصے جن کا مقدمہ کے مباحث سے کوئی تعلق نہیں تھا۔یقینا حذف کیے جانے کے لائق ہیں۔اندریں حالات استدعا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے مفصل فیصلہ کے صفحات 9 سے 152 تک کے مذکورہ بالا حصے فیصلہ سے حذف کئے جانے کا حکم صادر فرما یا جاوے۔سائلان مجیب الرحمن۔۔مبشر احمد لطیف مرز انصیر احمد۔۔حافظ مظفر احمد 315