امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 288 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 288

کی تعداد بہت تھوڑی تھی۔لہذا مسیح کے معجزات کے بارے میں جو کچھ کہا گیا وہ بھی از روئے بائبل تھا ، قرآن حکیم سے معجزات کے بارے میں جو پُر معارف مضامین نکلتے ہیں ان کا ذکر ان اعتراضات میں نہیں۔یہ ایک الگ مضمون ہے اور مذہبی اور روحانی دنیا کے لئے ایک نہایت پر معارف خزانہ ہے۔جہاں تک مسیح کی بن باپ ولادت کا تعلق ہے مرزا صاحب حسب ارشاد قرآنی مسیح کی بن باپ ولادت کے قائل تھے مگر جس طرح پادری صاحبان ان کی اس بن باپ ولا دت کو مسیح کی رسول اکرم پر افضلیت کی بنیاد ٹھہراتے تھے اور مسیح کے ابن اللہ ہونے کی دلیل بناتے تھے،مرزا صاحب اس کا سختی سے رد فرماتے تھے اور استدلال یہ تھا کہ محض بن باپ پیدائش نہ افضلیت کی دلیل ہے نہ ابن اللہ ہونے کی ، کیونکہ حضرت آدم تو صرف بن باپ ہی نہیں بغیر ماں اور باپ کے تھے۔اس علمی مضمون کو بغیر مطالعہ کیے، بغیر اس کی گہرائیوں میں اترے، بغیر اس کے حسن و قبح پر غور کئے ، اس کے مالہ وماعلیہ کا جائزہ لئے بغیر محض طنز ا اعتراض کر دینا خود عدالت کی غیر جانبدار نہ حیثیت کے منافی تھا۔اس مضمون پر بھی مرزا صاحب کی تصنیفات اور جماعت احمدیہ کے لٹریچر اور اس مضمون پر قرآنی آیات کی تفسیر اہل علم کے لئے ایک روحانی مائدہ ہے جس کے لئے صلائے عام ہے۔مگر فیصلے کا یہ حصہ بنی بر طعن اور یکطرفہ اور جانبدار نہ ہونے کی وجہ سے حذف کئے جانے کے لائق ہے۔معجزات کے بارہ میں آپ کی اصولی رائے یہ ہے کہ بعض لوگ :۔” ہماری۔۔۔بعض عبارتوں سے یہ نکالتے ہیں کہ گویا ہم نعوذ باللہ سرے سے حضرت مسیح کے معجزات سے منکر ہیں مگر واضح رہے کہ ایسے لوگوں 288