امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 237
حضرت مرزا صاحب کی تاریخ پیدائش کا از روئے حساب معلوم کرنا نہایت آسان ہے کیونکہ بھا گن کے مہینہ میں جمعہ کا دن اور چاند کی چودھویں تاریخ صرف 2 سالوں میں آئی۔یعنی 17-1 فروری 1832ء 13-2 فروری 1835 ء مطابق 14 شوال 1250ھ مندرجہ بالا تحقیق کی رو سے قطعی اور یقینی طور پر معلوم ہو گیا کہ حضرت اقدس کی تاریخ ولادت 14 شوال 1250ھ مطابق 13 فروری 1835ء بروز جمعہ ہے۔حضرت اقدس کی وفات 24 ربیع الثانی 1326 ھ مطابق 26 مئی 1908 ء کو ہوئی۔اب 1326 ھ - 1250=76 سال۔گویا حضور کی عمر 75 سال 6 ماہ اور دس دن ہوئی جو الہامات کے عین مطابق ہے۔لہذا ایک علمی تحقیق کے بارے میں فاضل عدالت کا یہ کہنا کہ وہ محض پیشگوئی کو پورا کرنے کی خاطر تھا درست نہیں۔غرضیکہ عدالت نے حضرت مرزا صاحب کی تاریخ پیدائش پر ایک علمی تحقیق کو بھی اپنے تعصب کے اظہار کا آلہ بنانے سے گریز نہیں کیا۔حالانکہ مندرجہ بالامختصر معروضات سے یہ بات واضح ہے کہ اگر حضرت مرزا صاحب کے الہامات کی صداقت پر کھنے کا ہی سوال تھا تو یہ سوال دوران بحث اگر اٹھایا جاتا تو مندرجہ بالا مختصر بحث کے علاوہ نہایت تفصیل کے ساتھ کافی وشافی مواد تمام شبہات کو دور کرنے کے لئے پیش کیا جا سکتا تھا۔مگر فاضل عدالت نے محض یکطرفہ طور پر معاندین سلسلہ احمدیہ کی کتب سے متأثر ہوکر ایک فریق مقدمہ کے مقام پر کھڑے ہو کر محض اعتراض کرنے کی خاطر ایک سوال کو اٹھا کر اپنے عدالتی فیصلہ کو مجروح کر کے غیر متعلقہ بحث اُٹھائی جس نے فیصلے کی غیر جانبدارانہ حیثیت کو مجروح کیا۔اور یہ حصہ بھی عدالت کے فیصلے سے حذف کیا جانا ضروری ہے۔یا اس حصہ پر سائلان کے مفصل دلائل کا 237