امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 170 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 170

ماثم من يشرع بعدى شريعةً خاصةً یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قول لانبی بعدی ولا رسول سے مراد یہ ہے کہ آپ کے بعد کوئی شخص شریعت خاصہ کے ساتھ تشریعی نبی نہیں ہوگا۔11۔حضرت ملاعلی قاری علیہ الرحمہ جو فقہ حنفیہ کے جلیل القدر امام اور ایک مسلم محدث ہیں، فرماتے ہیں:۔1ـ امـا الــحـديـث ”لاوحى بعد موتی“ باطل والااصل له نعم ورد لانبى بعدى ، ومعناه عند العلماء لا تحدث بعده نبی بشرع ينسخ شرعه الاشاعة في اشراط الساعة صفحه 226 بيروت) یعنی حدیث لا وحی بعدی باطل اور بے اصل ہے۔ہاں حدیث میں لانبی بعدی وارد ہے اور اس کے معنی علماء کے نزدیک یہ ہیں کہ آئندہ کوئی ایسا نبی پیدا نہ ہو گا جو ایسی شریعت لے کر آئے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کو منسوخ کرے۔پھر فرماتے ہیں:۔2 قوله تعالى خاتم النبيين اذا المعنى انه لاياتي بعده نبی ينسخ ملته ولم يكن من امته۔(موضوعات کبیر صفحه 59 از ملا علی قادی طبع ثانی 1264ھ) خاتم النبیین کے معنی یہ ہیں کہ آپ کے بعد کوئی ایسا نبی نہ ہو گا جو آپ کی شریعت کو منسوخ کرے اور آپ کی امت میں سے نہ ہو۔3۔اقول لامنافاة بين ان يكون نبياً ويكون تابعاً لنبينا صلى الله : عليه وسلم فی بیان احکام شريعتة واتقان طريقته (مرقاة المصابيح شرح مشكواة المصابیح جلد 5 صفحه 564 از علامه علی بن۔سلطان سن اشاعت 1306ھ مصر) 170