امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 167 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 167

قد انقطعت، فلارسول بعدی ولانبی ، اى لانبى يكون على شرع يخالف شرعى، بل اذا كان يكون تحت حکم شریعتی“۔(فتوحات مكية جلد 2 صفحه 3 بيروت) وہ نبوت جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود باوجود پر منقطع ہوئی ہے وہ صرف تشریعی نبوت ہے مقام نبوت بند نہیں ہوا۔اب کوئی شریعت نہ ہو گی جو آپ کی شریعت کو منسوخ کرے یا آپ کی شریعت میں کسی حکم کا اضافہ کرے اور یہی معنی ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کے كم ان الرسالة والنبوة قد انقطعت، فلارسول بعدی ولانبی یعنی کوئی ایسا نبی نہیں ہو گا جو میری شریعت کے خلاف شریعت رکھتا ہو، بلکہ جب بھی کوئی نبی ہوگا تو میری شریعت کے حکم کے ماتحت ہوگا۔6 - حضرت شیخ فریدالدین عطار ( متوفی 620 ھ ) مظہر العجائب میں لکھتے ہیں :۔مصطفی ختم رسل شد در جہاں مرتضی ختم ولایت در عیاں (تذكرة الاولياء اردو مقدمه صفحه 28 ناشر اللہ والے کی قومى دكان لاهور 1925ء) " حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم جہان میں ختم رسل اور حضرت علی مرتضی هشتم ولایت بن کر ظاہر ہوئے“۔7- حضرت مولاناروم (متوفی 672 ) مثنوی جلد ششم میں خاتم کے معنی اس طرح بیان فرماتے ہیں:۔بہر ایں خاتم شد است او که بجود مثل او نے بود نے خواهند بود یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس طور پر خاتم النبیین ہیں کہ سخاوت یعنی افاضہ روحانیہ میں نہ آپ جیسا کوئی ہوا نہ ہوگا۔167