امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 148 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 148

ہوئے ہیں۔وما علینا الا البلاغ لیکن اس عدالت سے ہماری اتنی گزارش ضرور ہے کہ کسی آیت کو منسوخ قرار دینے کے بارے میں کوئی نیا اجتہاد کرنا ایک بہت بڑی جسارت ہے جو خطرے سے خالی نہیں۔سورۃ برأت کا شان نزول بالاتفاق 9 ہجری ہے جب کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو بکر کو سورۃ برأت دے کر حج پر بھیجا تھا اور حجتہ الوداع کے موقعہ پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد آخری قول ہے۔اول تو ناسخ و منسوخ کا تصور بنیادی طو ر پر بہت سے خطرات سے پر ہے لیکن اگر کسی معنی میں کوئی نسخ کا تصور موجود بھی ہو تو ائمہ سلف منسوخ آیات کی تعداد پانچ سو سے پانچ تک لا چکے ہیں اور اس ساری چھان پھٹک میں زیر بحث آیت منسوخ آیات کے زمرہ سے عرصہ دراز پہلے نکالی جا چکی ہے آج محض حکومت وقت کے ایک آرڈینینس کے جو از تلاش کرنے کی خاطر قرآن کی ایک آیت کو منسوخ قرار نہ دیں۔رہا ہمارے حقوق کا مسئلہ تو اس کے لئے فاضل وکیل کوئی اور عذر تراشیں۔خدا کے کلام پر طبع آزمائی نہ کریں۔148