امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں

by Other Authors

Page 130 of 328

امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984ٴ وفاقی شرعی عدالت میں — Page 130

قائد اعظم نے جو معاہدہ کیا تھا اس کی پابندی کو فرد واحد کا معاہدہ سمجھ کر اگر ٹالا جاسکتا ہے تو اس کا کیا کریں گے کہ حکومت پاکستان نے مذہبی آزادی اور حریت فکر پر مشتمل۔UN۔O کے چارٹر پر دستخط کئے ہوئے ہیں۔ایک مشیر عدالت نے ایک فہرست دی ہے کہ کون کون سے کلمات سے مرتد ہو جاتا ہے۔ہم پوچھنا چاہتے ہیں جناب پھر پاکستان میں کون مرتد نہیں ہے اور کیا قائداعظم پر کفر کے فتوے نہیں لگائے گئے تھے؟ غیر مسلموں کے حقوق مشیرانِ عدالت کی طرف سے معاہدات کی بحث میں نان مسلم کے حقوق اور قسموں کا بیان ہو چکا ہے اب ایک نئی قسم کا نان مسلم سامنے ہے جو اپنی رضا اور اپنے اقرار سے نان مسلم نہیں لیکن قانون اس کو جبر آنان مسلم قرار دیتا ہے تو کیا ایسے نان مسلم کے لئے قرآن وسنت میں کوئی سند موجود ہے یعنی ایک آدمی جو اپنی زبان سے کہے کہ وہ مسلمان ہے، دستور اسے کہے کہ تم نان مسلم ہو، کیا اس کے حقوق وہی ہیں جو مسلمان کے ہیں۔اس سلسلہ میں تین باتیں Issues کی صورت میں پیش کی جاتی ہیں۔اوّل یہ کہ غیر مسلم کی جملہ اقسام میں سے ایسے غیر مسلم کے بارہ میں احکام اور حقوق کیا ہیں جو اپنے اقرار سے تو غیر مسلم نہ ہو، قانون نے اُسے جبر غیر مسلم قرار دیا ہو۔دوم کیا ایسا غیر مسلم جو اپنے اقرار سے غیر مسلم نہ ہو، اپنے ضمیر کے مطابق اعتقادات اسلامی اور احکام قرآنی کو اپنانے کا حق رکھتا ہے یا نہیں۔اگر نہیں رکھتا تو اس کی نفی قرآن یا سنت کی کس نص میں موجود ہے۔سوم : یہ کہ ایسا غیر مسلم جو ذمی کی فقہی اصطلاح میں نہ آتا ہو اس کے حقوق کیا ہیں؟ میثاق مدینہ کی رو سے مدینہ کے یہودی ذمّی قرار نہیں دیئے گئے بلکہ وہ برابر کے شہری تھے 130