نزولِ مسیح

by Other Authors

Page 39 of 40

نزولِ مسیح — Page 39

قریب ہے کہ جو تم میں سے زندہ ہو وہ عیسی بن مریم سے ملے اس کے امام مہدی حکم اور عدل ہونے کی حالت میں وہ صلیب کو توڑے گا اور خنزیر کو قتل کرے گا۔پس ان حدیثوں میں امام اور مسیح ابن مریم کو ایک ہی وجود قرار دیا گیا ہے اس کے علاوہ مہدی کے متعلق جس قدر احادیث مروی ہیں جن میں بعض مجروح اور ضعیف بھی ہیں وہ سب مہدی کو امت کا ایک فرد ہی قرار دیتی ہیں۔صحیح بخاری میں دو اور حدیثیں وارد ہیں ایک میں ذکر ہے کہ ایک اور حدیث معراج کی رات آنحضرت میم نے عیسی ابن مریم کو بھی نبی کے ساتھ دوسرے آسمان پر دیکھا۔اس سے ظاہر ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام وفات پا کر حضرت یحی علیہ السلام کے ساتھ برزخی زندگی گذار رہے ہیں۔لہذا ان کی جسمانی زندگی کا خیال باطل ہے اس حدیث سے صرف ان کی برزخی زندگی کا ثبوت ملتا ہے ورنہ زندہ کا وفات یافتہ کے ساتھ رہنے کا کوئی جوڑ نہیں۔پھر حدیث معراج میں آنحضرت نے حضرت عیسی علیہ السلام کا حلیہ اَحْمَرُ جَعْدل کے الفاظ میں بیان فرمایا ہے یعنی حضرت عیسی علیہ السلام کا رنگ سرخ اور گھنگھرالے بال تھے۔ایک دوسری حدیث میں وارد ہے کہ آنحضرت نے رویا میں دجال کو خانہ کعبہ کا طواف کرتے دیکھا اور اس کے پیچھے عیسی بن مریم کو طواف کرتے دیکھا اس جگہ آپ نے عیسی بن مریم کا حلیہ أدم سبط الشعر، بیان فرمایا ہے کہ اس کا رنگ گندمی ہے اور بال تک رہے ہیں۔پس بھی علیہ السلام کا ساتھی عیسی بن مریم اور شخص ہے اور دجال کا پیچھا کرنے والا عیسی ابن مریم اور شخص ہے کیونکہ دونوں کے حلیے الگ الگ ہیں جو دو الگ الگ شخصوں پر دلالت کر رہے ہیں۔اللهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ بخاری کتاب الانبياء باب وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ مَرْيَمَ إِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا