نزولِ مسیح

by Other Authors

Page 13 of 40

نزولِ مسیح — Page 13

" جن حدیثوں میں ابن مریم " کسر صلیب اور قتل خنزیر کی مودودی تفسیر کے نزول کی خبر دی گئی ہے۔ان میں مسیح موعود کا کام کسر صلیب اور قتل خنزیر تایا گیا ہے پیشگوئی کے یہ الفاظ بھی بطور استعارہ کے ہیں۔چنانچہ مولوی ابو الاعلیٰ صاحب مودودی نے اپنے رسالہ "ختم نبوت" میں ان کاموں کی یہ تاویل کی ہے کہ جب عیسی علیہ السلام نازل ہونگے تو سب عیسائی انہیں مان لیں گے گویا کسر صلیب ہو جائے گی اور پھر عیسائی ان کی ہدایت پر سور کھانا چھوڑ دیں گے اس طرح قتل خنزیر ہو جائے گا۔پس اگر سوروں کا اس طرح قتل سے بچایا جانا يَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ (وہ خنزیر کو قتل کرے گا) کی تاویل ہو سکتی ہے اور عیسائیوں کا ایمان لے آنا کسر صلیب ہے اور حدیث نبوی کا یہ حصہ جناب مودودی صاحب نے بھی تمثیلی تسلیم کر لیا ہے تو پھر ان کے لئے ابن مریم " کا لفظ جو ان حدیثوں میں وارد ہے بطور استعارہ مان لینے میں کیا مشکل ہے جب کہ خدا تعالٰی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اپنے الہامات کے ذریعہ یہ امر کھول دیا ہے کہ حضرت مسیح ابن مریم فوت ہو چکے ہیں۔اور آپ ابن مریم " کے رنگ میں ہو کر آئے ہیں اور عیسی علیہ السلام کے قدم پر ہیں۔گویا آپ کو الہامات میں حضرت مسیح ابن مریم کا مثیل قرار دیا گیا ہے، اور جَعَلْنَكَ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ کہہ کر واضح کر دیا گیا ہے کہ حدیث نبویہ کی نزول ابن مریم کی پیشگوئی آپ کے وجود میں پوری ہو گئی ہے۔" ایک بادشاہ کا ذکر ہے کہ اس نے اپنا ایک لڑکا ایک ایک بادشاہ اور نجومی کا قصہ ماہر نجومی کے پاس علم نجوم کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے بھیجا۔جب وہ لڑکا تعلیم پا کر فارغ ہو گیا تو نجومی نے اسے بادشاہ کی خدمت میں پیش کیا اور کہا کہ میں اب اس کی تعلیم سے فارغ ہو چکا ہوں۔میں نے اسے علم نجوم کی