نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 45
کو ساجھی بنایا وہ مشرک ہے وغیرہ اور اسلام تو شرک کا ایسا دشمن ہے کہ کہتا ہے :(النساء :۴۹) اب اس سے زیادہ نفرت کے کلمات شرک کے متعلق دیکھنا چاہو تو دیکھو جواب نمبر ۸صفحہ ۹۵ سے ۹۹۔نمبر۵۔اعتراض ہے قرآن صلح کاری کے مخالف ہے۔جواب: جھوٹ کہتے ہو۔قرآن میںہے۔۔(الشورٰی:۴۱)(الانفال:۶۲)کے ارشادات ہیں۔نمبر۶۔عورتوں کے متعلق باربار قرآن پر اعتراض کیا ہے اور ہم نے عورتوںکے حقوق کو اوّل تعلیم اسلام میں دکھایا ہے۔دیکھو صفحہ ۱۷ تا ۱۹ اور فقرہ نمبر۷ کی فہرست کہ آریہ ورت حقوق نسواں میں بڑے ظالم ہیں۔نمبر۷۔ذبح و گوشت پر اعتراض جواب دیکھو بحث صفحہ نمبر ۸۰، ۸۱، ۹۳، ۱۰۰، ۱۰۹، ۱۱۳ مگر جانوروں کو معصوم کہا ہے اس پر تعجب ہے کیونکہ اگر جانور معصوم ہیں تو وہ اواگون کے نرگ میں کیوں ہیں کیا ان پر ظلم ہے؟ نمبر۸۔شراب پر اعتراض۔جواب :شراب قرآن میں ممنوع ہے۔دیکھو صفحہ نمبر ۱۷ اور ہم ہرگز پسند نہیں کر سکتے کہ جس کو ہمارے پاک قرآن شریف نے حرام کیا۔اس کے جواز کی سندیں تمہارے گھر سے نکالیں اور دکھائیں کہ سام وید نے کیسی تعریف اس کی کی ہے اور سنسکرت میں اس کانام سُراپان کیوں ہے۔ہاں اتنا بتاتے ہیں کہ خمر قرآن میں انگور کو کہا ہے اور الخمر مسکر کو فرمایا ہے۔اس واسطے الخمر حرام ہے اور خمر بمعنے انگور حرام نہیں۔نمبر ۹۔حور عمدہ۔پاکیزہ بی بی کانا م ہے۔اس کا جواب سوال نمبر۴۱صفحہ ۸۸میں دیکھو۔نمبر۱۰۔غلمان جمع ہے غلام کی اور ولدان جمع ہے ولید کی۔یہ دونوں لفظ بیٹوں۔جوان خدمت گاروں کے لئے ہیں۔اس کا جواب سوال نمبر ۴۲میں دیکھو۔