نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 29 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 29

بیان نہیں شاید اس لئے خلاف عقل ہو۔(۲) اور وحشیانہ اس لئے نہیں کہ زمانہ قبل اسلام کا نام جاہلیت کا زمانہ بتایا ہے۔دیکھ لو !اسلام سے پہلے نہ وہ فاتح تھے نہ آئمہ فنون و علوم اور بعد اسلام کے اس قدر علوم کے جامع ہوئے کہ اب تک ان علوم کی کل کتابیں بڑے بڑے کتب خانہ ہائے روس وجرمن وفرانس و استنبول و مصر میں بھی نہیں۔(۳) ظالمانہ اگر ہے تو (ہود :۱۹) اس میں کیوں ہے؟ اور صبر و حلم وحسن و احسان عام کا بیان قرآن کریم میں کیوں؟ اگر اسلامی تعلیم ادنیٰ تھی تو یہ حکم کس کتاب کا ہے؟ (التوبۃ :۱۲۲) ترجمہ: مومنوں کے امکان میں یہ بات نہیں کہ وہ سب کے سب گھروں سے نکل کھڑے ہوں۔اس لئے ضروری ہے کہ ہر ایک فرقہ سے ایک چھوٹی سی جماعت اس لئے سفر کرے کہ دین سیکھیں اور پھر وطنوں میں واپس جا کر اپنی قوم کو ڈر سنائیں توکہ وہ خوف کریں۔(۴) کیا اسلام کی تعلیم ادنیٰ ہے ؟قرآن کریم میں ہستی باری تعالیٰ کی نسبت دعویٰ ہے اور اس کے دلائل ہیں۔ملائکہ مظاہر قدرت الٰہیہ کا بیان اور اس کے دلائل ہیں،کتب الٰہیہ کا بیان ہے۔ضرورت نبوت و رسالت و ختم نبوت و رسالت اور مسئلہ تقدیر و تدبیر پر بسیط بحث ہے۔جزاء و سزا وجنت ونار پر سیرکن بیان ہے۔پھر عبادات ،معاملات،سیاست،تمدن،اخلاق ،معاشرہ کے قواعد اور جناب الٰہی میں دعائیں بیان کی گئی ہیں۔کیا یہ ادنیٰ تعلیم ہے اور آج کل تو امام نے وہ راہ بتائی ہے کہ سارا قرآن خود مدلل نظر آتا ہے۔فقرہ چہارم : مسلمانوں کی عملی حالت خراب ہے اور یہ دوسرا قسم اعتراض کا ہے اسلام پر۔الجواب: اگر مسلمانوں میں برے ہیں تو اصل آریہ ورتی لوگوں میں کیا۔(۱) چارواگ والے نہیں جن کا قول ہے۔حکمت عملی سے چلو۔حشمت بڑھاؤ۔حسب خواہش