نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 169 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 169

اب ہم اسے رؤیا کی کتابوں سے حل کرتے ہیں۔سوار۔ان کان اسورۃ من فضۃ فھو رجل صالح للسعی فی الخیرات لقولہ تعالٰی وحلوا اساور من فضۃ فان سورت یدالسلطان فھو فتح یفتح علی یدیہ مع ذکر وصوت وان کان لہ اعداء فان اللہ یعینہ۔(منتخب الکلام جلد۱) اگر کسی کو رؤیا میں چاندی کے کنگن پہنائے جائیں تو وہ شخص صالح آدمی اور اس قابل ہوتا ہے کہ بڑے بڑے نیک کام اس کے ہاتھ سے نکلیں اور یہ معنی مستنبط کئے گئے ہیں خدا تعالیٰ کے قول حلوا اساور من فضہسے۔اگر سلطان کے ہاتھ پر کنگن پہنائے جائیں تو اس کے معنی ہوں گے کہ اسے فتوحات نصیب ہوں گی اور اس کا آوازہ شہرت دنیا میں مشتہر اور شائع ہو گی اور اگر اس کے دشمن ہوں گے تو اللہ تعالیٰ ان پر اسے فتح مند کرے گا۔واقعات عالم اور ہمارے نبی کریم ﷺ کی لائف پرنگاہ کرکے دیکھ لو کہ یہ ساری باتیں کس طرح احسن طریق سے پوری ہوئیں اور بعد الموت اس سے اتم اکمل طور پر پوری ہوں گی۔سوال نمبر ۴۱۔حوروں پر اعتراض۔گوری۔کنواری۔ہم عمر،نوجوان۔سیاہ آنکھوں والی دوشیزہ عورتیں ملیں گی۔برہمچاری اس قسم کی شلیل باتوں کو مونہہ پر لانا بھی مہان پاپ سمجھتا ہے۔قرآن کریم کے کلمہ طیبہ اَبْکَاراً،عُرباً۔اَتْرَاباً پر اعتراض کیاہے۔الجواب۔کیا الٰہی کتب صرف برہمچریہ کے لئے ہوا کرتی ہیں۔نادان انسان! اگر خاص خاص مذاق کے لئے الٰہی کتابیں ہوں تو دوسرے مذاق والے کیا کریں وہ شتر بے مہار ر ہیں۔بتاان کی اصلاح کون کرے؟ نیز چاہیے کہ نہ تم نے ستیارتھ پرکاش پڑھنا اور نہ منو کا شاستر اور چاہیے کہ تم وید کو بھی نہ پڑھو کیونکہ ۱۰۴اور۱۰۵صفحہ ستیارتھ پرکاش میںلکھا ہے۔اشونی۔بھرنی وغیرہ ستاروں کے نام والی۔تلسی گلابی وغیرہ پودوں کے نام والی۔گنگا جمنا ندی کے