نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 140 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 140

غو ر کرو ! اگر کوئی دانا حاکم کسی کو مختلف عہدے سپرد کرے لاکن وہ عہدہ دار کہیں بھی اپنی طاقت سے کام نہ لے تو کیا حاکم کو مناسب نہیں کہ ایسے نکمے شخص کو عہدہ سے اس وقت تک معزول کر دے جب تک وہ خاص تبدیلی نہ کرے۔اب اسی ترتیب سے دوسری آیت پر غو ر کرو۔مہر لگا دی اللہ نے ان کے دلوں پر۔اس لئے کہ انہوںنے پہلے دل کا ستیاناس خو دکیا اور کفر کیا۔ اور ان کے کانوںپر یہ دوسری سز اہے۔کیونکہ انہوں نے اپنے کانوںسے کام نہ لیا۔۔یہ تیسری سزاہے کہ ان کے آنکھوں پر پٹی ہے کیونکہ انہوں نے آنکھ سے بھی کام نہ لیا۔ظاہری مثال۔آپ نے قرآن کریم کے فہم میں دل سے اب تک کچھ کام نہ لیا اور یہ بات مجھے تمہارے سوالوں سے ظاہر ہوئی ہے اور نہ یہ کوشش کی کہ پہلے ان سوالات کے جوابات کسی متکلم سے سنتے۔اب میںآپ کے آگے آپ کی آنکھ کے آگے یہ رسالہ رکھتا ہوں۔دیکھیے آپ روحانی آنکھ سے کام لیتے ہیں یا نہیں۔اگر توجہ کی اور کفر چھوڑا تو دیکھ لینا مہر ٹو ٹ جائے گی۔بات یہ ہے کہ ایک عام قانون جناب الٰہی نے قرآن کریم میں بیان فرمایا ہے جس سے یہ تمام سوال حل ہوجاتے ہیں اور وہ یہ ہے۔(الصّف :۶) جب وہ کج ہوئے خدا نے ان کے دلوں کو کج کر دیا۔یہ بات انسانی فطرت کے دیکھنے سے عیاں ہوتی ہے کہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے کچھ قوتیں عطا فرما کر ان قوتوں کے دینے کے بعد ان قوتوں کے افعال کے متعلق انسان کو جواب دہ کیا ہے اور انہیں طاقتوںکے متعلق نافرمانی کے باعث انسان عذاب پاتا ہے۔مثلاً ایک ہوا دار روشن کمرہ کی کھڑکیاں عمدہ طو ر پر بند کی جاویں تو اس بند کرنے کا لازمی نتیجہ یہ ہو گا کہ کمرہ کے اندر اندھیرا ہو اور