نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 26
(المائدۃ :۳) اور ایک دوسرے کی مدد کرو خدا ترسی اور نیکی کے کاموں میں اور مت مدد کرو بغاوت اور بدکاری کے کاموں میں۔سیاست پر فرمایا: ْ(النساء :۶۰) کہا مانو اللہ کا اور رسولؐ کا اور اپنے حکام کا۔(آل عمران :۱۶۰) اور معاملات میں ان سے مشورہ کر۔(الشوریٰ :۳۹) اور مومن اپنے امور کو مشورہ سے طے کیاکرتے ہیں۔ (آل عمران:۱۰۴) اور سب کے سب مل کر اللہ کے دین کو مضبوط پکڑو اور فرقہ فرقہ مت بنو۔شرک کی مذمت پر فرمایا: (النساء :۱۱۷)اور جو شخص اللہ سے کسی کو شریک ٹھہراتا ہے وہ بہت گمراہ ہوا۔(النساء :۴۹)اور جس شخص نے اللہ سے شرک کیا اس نے بڑی بھاری بدی تراشی۔ظاہری و باطنی طہارت و پاکیزگی پر فرمایا: (البقرۃ :۲۲۳)اللہ دوست رکھتا ہے توبہ کرنے والوں کو اور دوست رکھتا ہے پاک صاف ہونے والوں کو۔ان سب باتوں سے بڑھ کر یہ ہے کہ قرآن کریم ہستی باری تعالیٰ کے ثبوت اور ضرورت کے دلائل بیان کرتا ہے اور یہ ایسا امر ہے کہ دنیا کی ہر ایک کتاب اس خوبی سے قطعاً عاری ہے۔از بس کہ تمام اخلاق فاضلہ کی تحریک و ترغیب اور رذائل سے بچنے کی تحریک ہستی باری تعالیٰ پر ایمان لانے کے سبب سے یا یوں کہو کہ صرف اسی ایک وجہ اور سبب سے انسان کے دل میں پیدا