نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 22 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 22

ان سے انصاف کا برتاؤ کر و۔بے شک اللہ پسند کرتا ہے انصاف کرنے والوں کو۔امانت ودیانت پر فرمایا: (النساء :۶) کم عقلوں نشیب و فراز نہ سمجھنے والوں کو مال سپرد نہ کرو۔(النساء :۵۹) اللہ تم کو حکم کرتا ہے کہ امانتیں ان کے مالکوں کو واپس دو۔(النساء :۷)اور یتیموں کو جو تمہاری نگرانی کے نیچے ہیں ان کا حال اچھی طرح معلوم کر لو اور پتا لگاؤ جب وہ سن بلوغ کو پہنچ جائیں۔پھر اگر تم دیکھو کہ ان میں رشدوسعادت ہے تو ان کے مال ان کے سپرد کر دو۔اور فرمایا:(النساء :۳) اور امانت کی اچھی قیمتی چیزوں کے بدلہ میں خراب ردی چیزیں نہ دو یا حرام حلال کے بدلہ نہ لو۔  (النساء :۷) پھر جب ان یتیموں کے مال ان کے سپرد کرنے لگو تو گواہ ٹھہرالو۔(النساء :۱۱) جو لوگ یتیموں کا مال ظلم سے کھاتے ہیں وہ اپنے پیٹوں میں آگ کھاتے ہیں۔(الانفال :۵۹) اللہ نہیں دوست رکھتا خیانت کرنے والوں کو۔ْ(الاعراف :۸۶)(الاعراف :۷۵)اور لوگوںکو ان کی چیزیں کم نہ دو اور زمین میں فساد نہ مچاتے پھرو۔ (المطفّفین : ۲ تا ۴) ہلاکت کم وزن