نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 47 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 47

بنائی جاتی ہیں اس واسطے ان کو بیوت اللہ اور ایک ایک کو بیت اللہ کہتے ہیں کیا معنے؟ کہ ان گھروں میں صرف اللہ تعالیٰ کا نام لیا جاتاہے اور بس مثلاً خانہ کعبہ میں اندرجاکر صرف دو رکعت نماز یا دعا کی جاتی ہے اور اس کے اندر کسی مخلوق کا بت نہیں رکھا گیا اس لئے اس کو بھی بیت اللہ کہتے ہیں اور تمہارے ناموں سے زیادہ تر اس نا م میں سچائی مدنظرہے۔مثلاً ویدک کالج اس کے معنے ہیں وید کا کالج۔بڑے بڑے وید کے عشاق نے اس میں عمریں وقف کیں اپنی محنتوں کا روپیہ دیا مگر کیا اس میںوید ہی سنایا جاتاہے اور کچھ نہیں!!!اسی طرح گرو کُل میں بڑے بڑے ویدوں کے فدائی مہتمم ہیں مگر کیا اس میں صرف ویدکی تعلیم ہے۔!!! س۲۔مسلمان بڑوں کا ہاتھ چومتے ہیں اور یہ شرک ہے۔الجواب: چومنا شرک ہے یا نہیں۔اس کا جواب ہم منصف مزاج بیاہے لوگوں پر ڈالتے ہیں گو آریہ ہوں بلکہ آریہ سماج ہوں۔مگر ہمیں یہ تردد ضرور رہے گا کہ منو جی ۹۔۶۰میں ارشاد ہے کہ بدن پر گھی لگا کرخاموش ہو کر کے بیٹا لینا اور منوجی ۹۔۱۴۷میںہے کہ وہ بیٹا کام سے پیدا ہوتاہے تو دولت نہیں پاتااور کام کے پیدا ہوئے بیٹے کے معنے نارورشی نے یہ کئے ہیں کہ وقت جماع عورت کے مونہہ سے مونہہ نہ لگاوے۔نہ عضو سے عضو۔صرف … اب جس قدر آریہ لوگ اپنی والدہ کے خاوند وںکا مال ودولت لیتے ہیں وہ کیونکر حلال ہو گا اور کیونکر جائز ہو گا؟ کیا وہ اسی طرح پیداہوئے اور کیا اس بات کا کوئی گواہ بھی ہوتاہے کہ نہیں اور کیا آریہ کے عقل مند لوگ اس ترکیب و قانون کو پسند فرمائیں گے؟ گو اس عجیب و غریب حکم کی تلافی مہاں رشی دیانند جی کے اس ارشاد سے ہو سکتی ہے جو ستیارتھ پرکاش میں دیا ہے۔ہم تو شرم کے مارے اس کو پورا نقل نہیں کر سکتے مگر سپارش کرتے ہیں کہ گربھا وہاں سنسکار کے فقرہ ۴۳سملاس ۴کا مطالعہ فرمائیں کہ کس طرح کوک شاستر اور اپنے پرانے شیو مت کو نباہا ہے!