نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 204 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 204

مسلمان لوگوں کے اتفاق اور باہمی محبت والفت کو توڑ دیاانہوں نے اور لاٹھی کو اس لئے عصا کہتے ہیں کہ اس پر انگلیاں اور ہاتھ جمع ہوتے ہیں۔۳۔حَجَرکے معنی بادیہ۔وادی۔ویلی۔پتھر۔حدیث جساسہ ودجال میں ہے یتبعہ اھل الحجر۔ای اھل البادیۃ۔پس آیت کاترجمہ ہوا پس کہا ہم نے لے جااپنی فرمانبردار جماعت کو یاجا ساتھ اپنی فرمانبردار جماعت کے فلاں بادیہ یا وادی میں پس چل رہے تھے وہاں بارہ چشمے۔تاؤ اس ترجمہ پر اعتراض کیا ہو سکتا ہے؟ اعتراض نمبر ۵۱۔پہاڑ بنی اسرائیل کے سر پر کھڑا کردیا۔الجواب۔(البقرۃ :۶۴) اور جب لیاہم نے مضبوط وعدہ تمہارا اور اوپر رکھا ہم نے تم پر طور کو۔لو جو دیا ہم نے تمہیں قوت سے اور عمل کرو جواس میں ہے توکہ تم متقی بن جاؤ۔دوسرے مقام پر رفعنا کے بدلہ آیا ہے۔(الاعراف:۱۷۲) مجاہد جو قرآن کے معانی بیان کرنے میں عظیم الشان تابعی ہیں اس نے کہا ہے نَتَقْنَا کے معنی زَعْزَعْنَا کے کئے ہیں۔زعزعنا کے معنی ہوئے ہلادیا ہم نے۔اور فرّا نے کہا ہے نتقنا کے معنی رفعنا کے ہیں اور رفعنا کے معنی ہیں اوپر رکھا ہم نے۔کیا تم نے نہیں سنا کہ راوی لاہور کے نیچے بہتی ہے اور لاہور راوی کے اوپر آباد ہے۔ٹیمس لنڈن کے نیچے بہتا ہے۔پہاڑوں میں ایسے نظارے عام ہیں کہ پہاڑ سر پر ہوتا ہے اور اگر زلزلہ پہاڑ میں آرہا ہو اور پہاڑ آتش فشاں ہو تو اور بھی وہ نظارہ بھیانک ہوجاتا ہے۔سنو! اگر تمہیں فہم وفراست ہوتی اور تمہاری فطرت سلیم ہوتی تو تم کو تمہارے مذہب کے رو سے