نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 195
سمجھنے کی ہیں۔سوم۔وہ جن سے اخلاقی قویٰ تباہ ہوتے ہیں جیسے سُؤر اور شراب۔چہارم۔وہ اشیاء حرام ہیں جو روحانی اور اعتقادی قوتوں کو تباہ اور ہلاک کرتی ہیں جیسے خدا کے نام کے سوا بتوں کے نام اور غیراللہ سے تقرب کے لئے ذبح کئے جانور بلکہ تمام وہ چیزیں جو بت پرست بتوں پر چڑھاتے ہیں۔گوشت تو منجمد خون نہیں یہ تشریح شاید آپ نے من گھڑت تجویز کی ہے جس طرح گوشت خون سے بنتا ہے اسی طرح دودھ۔دہی۔مکھن۔گھی اور بہت ساری چیزیں جن سے تمہاری پرورش ہوتی ہے خون سے بنی ہیں۔کیوں تم استعمال میں لاتے ہو۔ہاں بیدوں سے معلوم ہوتاہے کہ جَل آگ سے بنا ہے جل تو پیتے ہو آگ کیوں نہیں کھاتے۔سوال نمبر ۴۶۔بیت اللہ میں خون مت گراؤ۔کیا خدا کا گھر عرب کے ایک کونے کی چاردیواری میں محدود ہے باقی دنیا شیطان کا گھر ہے۔کب ہو گا کہ بے کس اور معصوم لیلے اور بکری کے بچہ کی دردناک آواز ہمیں ایسی بے چین اور بے قرار کر دے گی جیسے ان کے عزیزبچہ کی بلبلاہٹ۔ثبوت کے لئے پیش کیا ہے۔۱۔(البقرۃ:۱۹۲) ۲۔(المائدۃ:۹۷) ۳۔(المائدۃ:۳) الجواب۔قربانیوں میں ہمارے نبی کریم ﷺ اور ان کے اتباع تو نردنبہ (گوسپند)سینگوں والا قربانی فرمایا کرتے تھے اور دودھ والی بکریاں جن کے نیچے بچے ہوں اور دودھ والی گوسپند مادہ قربانیوں میں ذبح نہیں کی جاتی تھیںمگر تم یہ تو بتاؤ کہ اللہ تعالیٰ کو تم رحیم۔کریم۔دَیالو۔کرپالو مانتے