نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 143
کیا کیا ؟ماتحت مسلمانوں کے ساتھ بدسلوکیاں کیں اور کررہے ہیں۔اس پر اگلا آنے والا جنم یاد کرو۔سوال نمبر ۲۳۔’’خدا نے آدم سے اس کی بی بی پیدا کی۔‘‘ الجواب۔دیکھو جواب سوال نمبر۲۲۔جہاں ہزاروں ہزار لاکھوں لاکھ جوا ن جناب الٰہی نے پیدا کئے۔آپ کو کب صاف معلوم ہوا کہ کن بچہ دانوں اور رحموں سے پیدا ہوئے اور وہ لاکھوں لاکھ نطفے کہا ں سے آئے اور وہ بچہ دان کیونکر گم ہو گئے۔جہاں سے اگنی،وایو،انگراوتیہ وغیرہ پیدا ہوئے اب وہاں سے کیوں نہیں ہوتے۔اب ہم ان وسائط کو مذکر کہیں یا مؤنث وغیرہ؟؟ پسلی کا لفظ بھی قرآن کریم میں نہیں۔ہاں (النساء :۲) کا لفظ ہے مگر اس مِن کے معنے سمجھنے کے لئے قرآن کریم میں جابجا ہدایت نامے موجود ہیں۔غور کرو! (الفاطر:۱۲) (الروم:۲۲) کیاتم ہر روز دیکھتے ہو کہ لوگوںکی پسلیوں سے ان کی بی بیاں پیدا ہوتی ہیں۔اور سنو!منو ۱/۳۲میں لکھا ہے۔’’پھر برہما جی نے اپنے قالب کے دوحصے کئے۔نصف سے صورت مرد نصف سے صورت عورت پیدا ہوئی ان دونوں کے ملانے سے شخص وارث کو پیدا کیا اور ۳۳شلوک میں لکھاہے کہ وہ خود منوجی کے باپ تھے۔تماشا ئیست دیدنی !! سوال نمبر ۲۴۔’’آدم کو مع اس کی بی بی کے بہشت میں رکھا۔مگر ایک درخت سے منع کیا اس کانام کیوں نہ بتایا۔پھر بائبل دیکھنی پڑتی ہے۔‘‘ الجواب۔اللہ تعالیٰ نے تم کو کیسا ہلاک کیا۔غور کر! تو توبائبل ڈھونڈنے لگا تھا پھر کہاں چلا گیا اور اصل اعتراض سے الگ ہو گیا۔کیا تم کو پہلے پرمیشر نے ملک تبت میں نہیں رکھا تھا پھر تم کیوں آریہ ورت میں آگئے۔ستیارتھ صفحہ۲۹۶ میں لکھا ہے۔اس کے پہلے اس ملک کا نام کچھ بھی نہ تھا اور نہ کوئی آریوں سے پہلے اس ملک میں بستے تھے۔کیونکہ آریہ لوگ ابتدائے عالم میں کچھ عرصہ کے بعد