نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 61 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 61

(الاحزاب:۳۶)بے شک اسلام والے اور اسلام والیاں اور ایمان والے اور ایمان والیاں اور فرمانبرداری کرنے والے اور فرمانبرداری کرنے والیاں اور صدق والے اور صدق والیاں اور صبر والے اور صبروالیاں اور فروتنی کرنے والے اور فروتنی کرنے والیاں اور تصدق کرنے والے اور تصدق کرنے والیاں اور روزہ رکھنے والے اور روزہ رکھنے والیاں اور اپنی شرمگاہوں کو نگاہ رکھنے والے اور نگاہ رکھنے والیاں اور اللہ کو بہت یاد کرنے والے اور بہت یاد کرنے والیاں ایسے لوگوں کے لئے اللہ نے مغفرت اور بڑا اجر تیار کیا ہے۔(الزخرف:۷۱)داخل ہو جاؤ جنت میں اور تمہاری بیبیاں بڑی خوشی اور امن میں۔(الرعد:۲۴)ہمیشہ اقامت کی جنتیں ان میں داخل ہوں گے اور ان کے ساتھ ان کے صالح باپ اور بیبیاں اور اولاد بھی۔صرف ان آیات پر غورکرنا کافی ہے کہ آیا عورتوں کے حقوق کس طرح قائم کئے ہیں اور ان کے اعمال اوراجر کو کیسے مساوی درجہ پر رکھاہے۔ان پادریوں کو غورکرنی چاہیے جو نادانی یا تعصب سے اعتراض کرتے ہیں کہ اسلام نے عورتوں کی روح کے لئے بقا اور خلود نہیں مانا۔افسوس ان پر اور ان کے اتباع پر !! دانش مند غورکریں ! اس مساوات حقوق اور نگہداشت حقوق میں اور مقابلہ کریں ان مکروہ ہدایتوں سے جوعورتوںکے متعلق آریہ کی مقدس کتابوں سے مذکور ہوئی ہیں۔اور سنو!  (البقرہ :۲۲۹) ترجمہ:ا ور بیبیوں کے لئے پسندیدہ حقوق ایسے ہی ہیں جیسے ان پرکچھ حقوق ہیں۔ہاں مردوں کا ایک درجہ ان پر زیادہ ہے۔   (النساء :۲۰)