نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 60 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 60

کبھی بھروسہ کے لائق نہیں ہوتی۔انہی آتش پرستوں کے باپ یا بیٹے یا بھائی یہ آریہ قومیں ہیں۔ضروری تھا کہ ان کے نزدیک بھی خدا تعالیٰ کی وہ مخلوق جو مرد کے لئے بہترین شریک اور مونس بنائی گئی ہے ذلیل اور حقیر ہوتی۔غور کرو حقوق نسواں میں۔کیسی شرم اور ڈوب مرنے کی بات ہے کہ جس قوم کے گھر میں یہ ناشدنی ناپاک باتیں ہوں وہ اسلام پر اعتراض کرتے ہیں کہ اس میںعورتوں کے حقوق کی رعایت نہیں کی گئی۔ہم دعویٰ سے کہتے ہیں کہ قرآن کریم کا ساحت پاک ہے ایسے قابل شرم کاموں سے اور ایسی گھناؤنی صفتوں اور پرخبث تاکیدوں سے جو عورتوں کے متعلق آریوں کی کتب مقدسہ سے مذکور ہوئی ہیں۔اب ہم عورتوںکے متعلق قرآن کریم کی آیات لکھتے ہیں اور حق وباطل میں فرق کرنے کا فیصلہ سلیم الفطرت غیرت مندوں پر چھوڑتے ہیں۔(النساء :۱۲۵) جو شخص نیک کام کرے مرد ہو یا عورت حال یہ ہے کہ مومن ہو پس ایسے لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر ذرا بھی ظلم نہ ہو گا۔(النحل :۹۸) جو شخص نیک کام کرے مرد ہو یا عورت ہم اسے پاک سنہری زند گی عطا کریں گے اور ان کے اچھے کاموں کے بدلے میں انہیں اجر دیں گے۔