نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 32
ملا ئے گئے۔مثلاً میںاپنی جگہ امید کرتا ہوں کہ یہ شلوک منو میں،مانس اور شراب ان دونوں کے کھانے میں کچھ دوش نہیں ہے اور جماع میں بھی دوش نہیں کیونکہ یہ تو جیوون کا سبہاؤ ہی ہے لاکن انہوں کو ترک کرنا بڑا پھل ہے۔منو کے ۵۔۵۶۔پھر عادت بدیہاںتک بڑھی کہ لیکھرام نے ایک آیت کا حوالہ دیا کہ سورۃ النجم میں اب موجود ہے۔وہ ہے تِلْکَ الْغَرَانِیْقُ الْعُلیٰ۔آخر جھوٹ یہاں تک تم لوگوں میں آیا کہ دیانند نے لکھا ہے۔فیضی نے بنا نقط کا قرآن رچا اور رچا بھی اکبر کے زمانہ میں۔دوم: شراح وید۔ماتنگی(ماں سے بدکار) و دام مارگی۔بت پرست۔اگھوری۔کپال متی۔جوگی۔گوسائیں اور ایسے ویسے گزرے اور ہیں جن کی بُرائی کو ستیارتھ میں مفصل دیکھ سکتے ہو۔سوم: کے آمدی کے پیر شدی۔مہارشی سوامی دیانند جی مصلح قوم پیدا ہوئے اور مہابھاش اس لئے لکھا کہ اگلے سب وید بھاش غلط ہیں مگر خودان کی اصل کتاب ستیارتھ میں وہ کچھ ملایا گیا کہ ناگفتہ بہ ہے۔ستیارتھ اوّل دوم سوم اور چہارم کو ملا کر دیکھو اور بھومکا میں تو لکھا ہے کہ وید بھاش میں ناگری کے ارتھ انرتھ ہوگئے۔فقرہ پنجم: سوالات لیکچر کی تمہید کے جوابات میں۔پیدائش عالم کے متعلق ہم نے اس زمانہ میں جب دیانند ۱۸۷۰ء میںلاہور آیا تھا سنا تھا کہ ان کے سوالات پیدائش عالم کے متعلق لاجواب ہیں اور وہ سوال یہ تھے۔(۱)یہ عالم کس نے بنایا۔(۲)کیوں بنایا۔(۳)کب بنایا(۴)کن اشیاء سے (۵)کس طرح بنایا۔یہ پانچ ککار پانچ مکار وام مارگیوں پانچ ککار سکھوں کی طرح ہیں۔سوقرآن کریم نے ان سوالات کے جواب دئیے ہیں۔جواب:سو۱ال اوّل۔(الانعام:۲)اور فرمایا: