نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 24
گالی دیں گے۔حسن خلق پر فرمایا: (الحجرات :۱۲)مرد مردوں سے ہنسی نہ کریں ہو سکتا ہے کہ وہی ان سے اچھے ہوں اور نہ عورتیں عورتوں سے ہو سکتاہے کہ وہی ان سے اچھی ہوں اور ایک دوسرے کی نکتہ چینی اور عیب گیری مت کرو۔بُرے بُرے اور چھیڑ کے ناموں سے کسی کو مت پکارو۔مومن ہونے کے بعد یہ ناپاک نام بہت بُری بات ہے۔ (النحل : ۹۱) اللہ حکم کرتا ہے عدل کا اور احسان کا اور رشتہ داروں کو دینے کا اور منع کرتا ہے بدکاری کی باتوں اور بُرے کاموں اور بغاوت سے تمہیں وعظ کرتاہے توکہ دھیان کرو۔شجاعت پر فرمایا: (البقرۃ :۱۷۸)دکھوں ،بیماریوں اور قحطوں اور جنگوں میں صبرکرنے والے وہی صادق ہیں اور وہی متقی ہیں۔(آل عمران : ۱۷۴) وہ جنہیں منافقوں نے اطلاع دی کہ دشمنوں نے تمہارے مقابلہ میں بڑی فوج جمع کی ہے اب ان سے تمہیں ڈرنا چاہیے لیکن یہ بات سن کر ان کے ایمان بڑھ گئے اور کہنے لگے اللہ ہمارے لئے بس ہے اور