نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 23
کرنے والوں کے لئے کہ جب دوسروں سے ماپ کر لیتے ہیں تو پورا لیتے ہیں اور جب انہیں ماپ تول کر دیتے ہیں کم دیتے ہیں۔صلح پر ارشاد ہے: (النساء :۱۲۹) صلح خیر وبرکت ہے۔(الانفال :۲) اور اپنی باہمی عداوتوں اور کینوں کی صلاح کرو۔(الانفال :۶۲) اور اگردشمن صلح کرنے پر مائل ہوں تو تو بھی صلح کی طرف جھک جا۔ (النساء :۲) اے لوگو! ڈرو اپنے رب سے جس نے تمہیں پیدا کیاایک جی سے اور پیدا کیا اس کی جنس سے اس کا جوڑا اور پھیلائے ان سے بہت مرد اور عورتیں اور ڈرو اللہ سے جس کے نام پر ایک دوسرے سے سوال کرتے ہو اور بچو قطع رحم سے۔بے شک اللہ تم پر نگران ہے۔(الفرقان :۶۴) اور رحمان کے بندے وہ ہیں جو زمین پر تواضع و انکسار سے چلتے ہیں اور جب جاہل ان سے خطاب کریں سلامتی کی باتیں کرتے ہیں۔(حٰمٓ السجدۃ :۳۵)ہٹا دو عمدہ تدابیرکے ساتھ۔اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ تمہارے دشمن ایسے ہو جائیں گے کہ وہ پکے دوست ہیں۔(الانعام :۱۰۹) دوسری قوموں کے معبودوں کو گالی مت دو۔اس کے بدلہ نادانی سے وہ اللہ کو