نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 282
سرب بیاپک ہے اور سب کا پران (اعضاء)ہے اس صورت میںضروری تھا کہ کل دنیا تمہا رے اس عقیدہ اور اصطلاح کے موافق بھی ایک ہی دین پر ہوتی مگر نظا رہ دکھا رہا ہے کہ واقعہ اس طرح نہیں اور یہ قانون قدرت ہے اس سے صاف معلوم ہوا کہ اس نے نہیں چا ہا کہ سب ایک مذہب پر ہوں ایسا کیوں نہیں چاہا اس کا جواب صاف یہ ہے کہ اس کی اچھیا۔خون بہتا دیکھنا اسے خوش ہے دیکھتا ہے اور بجبر نہیں روکتا اور برابر دیکھتا ہے۔واقعا ت عالم اس کی تصدیق کے عادل گواہ موجود ہیں۔ٹیلی میگس ایلی میگس تھیٹر میں آیا تو کیا کشت و خون بند ہو گیا اب تک فرانس میں ڈویل ہو تا ہے۔تمام یورپ اور امریکہ بڑھ چڑھ کر آئے دن خونخوار تیز سے تیز ہتھیا ر بنا رہے ہیں۔ٹرنسفال اور انگلستان کے ڈیئر اور نیئر ہزا روں نہیں لاکھوں ہلاک ہوئے اور سیری نہیں ہوئی اور نہ کوئی ٹیلی میگس ایلی میگس وحشی روک سکا بلکہ دیانند نے بھی تم کو اکسایا ہے جہا ں کہا ہے کہ سیواجی اور گوروگوبند جی ایک ایک نے مسلما نوں کو تبا ہ کر دیا سلطنت کی کو شش کرو۔پھر شستروں کے بنانے اور سمجھا نے کی تحریک کی ہے ہمارے شہر کے ایک مشہوروکیل نے مجھے کہا تھا کہ اسپین سے بھی تو آخر اہل ملک نے مسلمانوں کو نکال دیا تھا اگر آریہ مسلمانوں کو انڈیا سے نکال دیں تو کو ئی تعجب کی با ت ہے ایک نظیر موجود ہے چنانچہ دفتروںمیں جہا ں جہاں ان ازلی غلاموں کا بس چل رہا ہے اپنی پست فطرتی اور کینہ کشی اور تنگ ظرفی کا اظہا ر برابر کر تے اور خدا کی مخلوق کو دکھ دے رہے ہیںاور ادھر یہ خدا سے مہجور لوگ یہ کارروائی کررہے ہیں ادھرخدا کے فرشتے یورپ اور امریکہ کے لوگوں کو اسلام کی طرف کھینچ رہے ہیں اس لیے کہ خدا کی منہ کی باتیں سچی ثابت ہوں جو فرمائی ہیں کہ (آل عمران :۵۶) سوال نمبر ۹۱۔جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے۔الجواب۔دیکھو سوال نمبر ۸،۹،۱۰،۱۱،۱۲کے جواب۔