نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 271 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 271

مذہبی آدمی کہلاتے ہو تمہیں اسی رنگ کا جواب دینا ضروری معلوم ہوا۔اگر سائنس دان اس طرح کا اعتراض کرتا تو اس کے مناسب حال اس کے جواب کو حاضر ہیں۔ہم نے اسلام کو مذاہب الہامیہ۔سوفسطائیہ۔دہریہ اور سائنس دان سب کے سامنے کیا ہے اور کریں گے اور کامیا ب ہوئے اور ہوں گے۔دیانند نے تو دوپہر اور نصف اللیل کی سندھیا سے انکار کر دیا ہے کہ وہ وقت لیل ونہار کے ملنے کا نہیں تو گرین لینڈ میں بتاؤ سندھیا کیونکر کی جاوے مگر وید سے جواب دینا ہمارے جواب سے جی نہ چرانا انصاف شرط ہے اگر طلب حق کی پیاس ہے۔کیا روزے دار مسلمان فاتح نہیں ہوئے اور کیا روزے دار کراڑوں۔ہندؤوں آریہ سے کمزور ہیں۔کیا روزے دار آریہ ورت کے فاتح نہیں ہوئے۔روزے دار کا سرّیہ ہے کہ سلیم الفطرت پیاس کے وقت گھر میں دودھ۔بالائی۔برف رکھتا ہے کوئی اس کو روکنے والا نہیں۔بھوک کے وقت گھر میں انڈے مرغیاں پلاؤ موجود اور کوئی روکنے والا نہیں۔قوت شہوانیہ موجود گھر میں اپسرا دلربا موجود پھر اس کے نزدیک نہیں جاتا صرف الٰہی حکم کی پابندی سے وہ رکتا ہے۔اس مشق سے وہ حرامکاری حرامخوری سے کس قدر بچے گا ! مگر یہ تو بتاؤ کہ سمادھی کا حبس نفس چرند پرند کرتے ہیں اور کاربن کا روکنا مفید ہو سکتا ہے؟پرانا یام میں آریہ سانس بند کرتے ہیں۔سوال نمبر ۸۳۔خدا نے زمین وآسمان کو اپنے ہاتھ سے بنایا اور خدا کوتھکان نہ ہوئی۔ہاتھ سے بنانے کی کیا ضرورت تھی۔کن سے بناتا وغیرہ وغیرہ۔الجواب۔کیا اللہ تعالیٰ کے حضور تمہارے مشورے کی بھی ضرورت ہے ؟پرمیشر احکم الحاکمین حضرت رب العٰلمین سرب شکتیمان ہیں۔القادر الصمد اور الغنی ہیں۔پھر سرشٹی کو میتہنی کیوں بنایا۔پھر کیا ضرورت تھی کہ عورتوں سے صحبت ہو۔ان میں مرد کا نطفہ پڑے اور بشکل لڑکا ایک تنگ سوراخ سے نکل کر محنت و مشقت سے جوان ہو۔زمیندار اور گاؤماتا کے بچے دکھ اٹھاویں اور غلہ پیدا ہو۔