نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 249
ہمارے مولوی ہمارا استیصال میں کیا زور لگارہے ہیں۔لیکھرام کے قتل پر جو جو زور تم لوگوں نے لگائے تم سے مخفی نہیں۔غیروں کے مقدمات میں تمہارے دت وغیرہ آکودتے اور ناخنوں تک زور لگاتے ہیں اور ایک بال بیکا نہیں کر سکے اور نہ کر سکیں گے۔ربّ کل شئی خادمک رب فاحفظنا وانصرنا وارحمنا غرض اب آگ لگا کر دیکھو۔کیونکہ ابراہیم کی نسبت بھی ا ٓخر یہی ہوا تھا۔یہ نہیں ہوا کہ ابراہیم ؑ آپ دیدہ دانستہ آگ میں کودے تھے۔مخالفوں نے ڈالا اور ابراہیم بچ گئے۔سوال نمبر۷۹۔ذوالقرنین نے مغرب میں جا کر دیکھا کہ سورج دلدل میں غروب ہوتاہے۔الجواب۔قرن کے معنے شجاعت وقوت کے ہیں۔جانوروں کے سینگ کو بھی قرن اس لئے کہتے ہیں کہ وہ سینگ ان کی قوت میں مدد دیتے ہیں۔مید وفارس کے بادشاہ چونکہ دو مملکتیں اپنے ماتحت رکھتے تھے اور بلاد کی ماتحتی سے بادشاہوں کو قوت ہوتی ہے اس لئے ان کے بادشاہوں کو خصوصا ً ان کے پہلے بادشاہ کو ذوالقرنین کہا ہے۔دیکھو دانیال باب۸۔۴۔اور اس کے ساتھ آٹھ باب کی آیت ۲۰ جس میں تفصیل کی ہے اور اسکندر رومی کو دانیا ل کی کتاب میں ایک سینگ کا بکرا کہا ہے۔دیکھو دانیال باب ۸۔۶ اور آیت ۲۱جس کا ترجمہ یہ ہے وہ بال والا بکرا یونان کا بادشاہ اور وہ بڑا سینگ جو اس کی آنکھوں کے درمیان ہے سو اس کا پہلا بادشاہ ہے۔یہ وہی میخو ارسکندر ہے جس نے تمہارے ملک کو بھی زیروزبر کر دیا تھا اور مکہ معظمہ اس کی دست وبرد سے محفوظ رہا۔گو بدقسمت مسلمانوں کے لئے اس کے مشیر سلطنت ارسطو کی غلط منطق اور اس کاوہمی فلسفہ اب تک نوجوانان اسلام کابرباد کن اور موجب جہالت ہو رہاہے۔کاش وہ رد المنطقیین شیخ الاسلام ابن تیمیہ اور تحریم المنطق امام سیوطی کو پڑھیں یا کم سے کم غور کریں کہ ان کو ایسی منطق سے دین ودنیا میں کیا مل رہا ہے جس کو پڑھتے ہیں۔غرض اس مید وفارس کے بادشاہوں سے پہلے اس بادشاہ نے اپنی حفاظت کے لئے بہت سی تدبیریں کی۔ہم نمبر ۸۰میں ان کا ذکر کریں گے۔اس نے دور دراز ملکوں کا سفر کیا