نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 7
علیہ الصلوۃ والسلام مع صحابہ کرام مدینہ کو ہجرت فرما ہوئے۔وہاں جاتے ہی بنی اسرائیل و یہود کے ساتھ امن عام کے لئے ایک معاہد ہ کیاجس کا ذکر اس آیت کریمہ میں ہے: الی قولہ (البقرۃ : ۸۴،۸۵) اور اس قسم کی دوسری آیات میں بھی یہ مضمون مفصل ہے۔آخر ان میں نہلسٹ،انارکسٹ اور فریمیسن وغیرہ پیدا ہو گئے۔اس امر کی تفصیل ہم نے سوال نمبر۱۱۶کے جواب میں لکھ دی ہے اور فرمایا: (البقرۃ : ۱۰۱) اور فرمایا: (البقرۃ : ۲۷،۲۸) آخر حسب پیشگوئی(المومن : ۵۲) سب مخالف خائب وخاسر وناکام ہلاک ہوئے۔ (المنافقون : ۹) أَ لَا إِنَّ حِزْبَ اللَّہِ ہُمُ الْغٰلِبُوْنَ۔۔(المجادلۃ : ۲۰) پھر جب ہم تمام عرب وعجم حضرت نبی کریم ﷺ کی مخالفت پر بھڑک اٹھے تو پیشگوئی فرمائی گئی۔۔(الانبیاء : ۲تا۴) اور حرف بحرف پوری ہوئی۔ہم جانتے ہیں اور واقعی بھی ہے کہ دل بڑھانے کو بھی ایسے کلمات لوگ کہاہی کرتے ہیں مگر کیا ہر جگہ اور ہر ایک مطلب میں وہ ایسے کامیاب ہوتے ہیں کہ