نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 193 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 193

پیشاب کے اجزاء ۱۔یوریا۔اس کا اچھی طرح خارج نہ ہونا مرض یوریمیاپیداکرتاہے اوراکثر گردوں کی بیماری میں جب پیشاپ خارج نہیں ہوتایہی بیماری ہلاکت کاباعث ہوتی ہے۔۲۔یورک ایسڈ۔(۱۔ایسڈ سوڈیم یوریٹ۔۲۔سودیم یوریٹ)ان کی زیادتی سے مرض گوٹ پیدا ہوتی ہے خاص کر ایسڈ سوڈیم یوریٹ سے ۳۔کری ایٹے نین۔اس پر مصنوعی طورسے تجربہ کیا گیا ہے کہ جب یہ دماغ پر لگائی جاوے تو تشنج شروع ہوجاتا ہے۔۴۔ہپ یورک ایسڈ۔۵۔کیلسیم اکسیلیٹ ۶۔سلفیٹس۔(۱۔ایتھیریل مثلا ً پوٹاشیم فی نل سلفیٹ۔۲۔دھاتی۔مثلاً پوٹاشیم اور سوڈیم کے۔) ۷۔کلورائڈز۔ان میںسے سب سے زیادہ نمک ہوتاہے۔۸۔فاسفیٹس (۱۔سوڈیم اور پوٹاسیم کے۔۲۔کیلسیم اور مکنیزیم کے)یہ خاص کر اعصاب کا فضلہ ہوتے ہیں۔۹۔رنگ وغیرہ مثلاً (۱)یوروکرم(۲)یورو بائی لین(۳)انڈی کین۔پوٹاسیم کے جتنے نمک ہیں ان پر تجربہ کیا گیا ہے اگر وہ دماغ کی سطح پرلگائے جائیں تو تشنج پیداکرتے ہیں اور اگرخون میں زیادہ ہوجاویں یا دوا کے طور پر استعمال کئے جائیں تو دل کو کمزور