نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 192 of 358

نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 192

اپنے بچوں اور سانپ کو بھی کھا تاہے۔(۶) بڑا حریص ہے۔سؤرمیں نقصانات ذیل اور بھی ہیں۔(۱) ٹی نیا سولیم۔یعنی کدودانے (۲)ٹی نیا سپائی ریلس۔یہ بھی ایک قسم کا کیڑا ہوتا ہے جو سؤرکے گوشت کے ساتھ پیٹ میں چلاجاتا ہے اور انتٹریوں میں انڈے بچے دے کر اس کی نسل پھیل جاتی ہے بچے اور خود کیڑے بھی امعاء کی دیواروں میں سوراخ کرکے شریانوں میں گھس جاتے ہیں اور خون کے ساتھ عضلات میں چلے جاتے ہیں اور وہاں بڑے ہوجاتے ہیں اور اپنے اوپر تھیلی بنا لیتے ہیں اس سبب سے عضلات خراب اور کمزور ہوجاتے ہیں اور امعاء میں جریان خون اور جگر میں چربی پیداہوجاتی ہے۔عضلات میں درد اور تکلیف رہتی ہے اور اگرچہ امعاء کے کیڑے جلاب سے دور بھی ہوسکتے ہیں مگرجو عضلات میں پہنچ چکے ان کا کچھ علاج نہیں۔سوائے اس کے کہ خود ہی مر جائیں۔(۳) ہائی ڈے ٹڈ آف دی لور۔جگر کی رسولی جس میں ٹی نیائی کائی نوکاکس کا کیڑا جگر میں گھر بنا لیتا ہے اس کیڑے کا اصل تخم بھیڑ یا سؤر میں پایا جاتاہے اور پھر وہاں سے منتقل ہو کر کتے میں آتا ہے اور کتے میں سے نکل کر اگر انسان میں داخل ہوجائے تو یہ جگری رسولی پیدا کرتا ہے انتہیٰ۔سوال نمبر ۴۵۔خون حرام ہے۔گوشت بھی منجمد خون ہے وہ کیوں حلال ہوا۔الجواب۔قرآن مجید میں جس خون کو حرام فرمایا ہے اس کی تفصیل بھی کر دی ہے جیسے فرمایا ہے۔(الانعام :۱۴۶) تو کہہ میں اپنی وحی میں کسی کھانے والے پر کوئی شئے حرام نہیں پاتا سوائے اس کے کہ مردار ہو یا گراہوا خون ہو۔آیروید کو پڑھو اس میںبھی تو لکھا ہے کہ خون میں اقسام اقسام کی زہریں ہوتی ہیں جو پیشاب کے ذریعہ خارج ہوتی ہیں منجملہ ان کے کاربانک ایسڈ اور ٹومین تو عام مشہور ہیں جن سے فالج یا استرخاء اور تشنج پیدا ہوتے ہیں۔