نُورْ الدِّین بجواب تَرکِ اسلام — Page 25
بہت اچھا کارساز ہے۔(الانفال : ۴۸) ان لوگوںکی طرح نہ ہو جو اپنے گھروں سے گھمنڈکے طور پر اور لوگوں کو دکھانے کے لئے نکلے۔صدق پر فرمایا: (الحج : ۳۱،۳۲) بتوں کی ناپاکی سے بچو اور جھوٹی باتوں سے بچو اور اللہ کی طرف جھکنے والے اور شرک سے بیزار ہو جاؤ۔(النساء : ۱۳۶) انصاف پر کھڑے ہونے والے اللہ کے لئے گواہ بنو اگرچہ اپنے یا والدین اور رشتہ داروں کے برخلاف گواہی دینی پڑے۔ (المائدۃ :۹) کسی قوم کی عداوت کے سبب سے ان سے بے انصافی مت کرو۔انصاف کرو۔رضا بالقضا پر فرمایا: (البقرۃ :۱۵۶،۱۵۷) اور ہم تم کو انعام دیں گے کسی قدر خوف کے بدلے اور بھوک اور مالوں اور جانوں اور پھلوں کے کم کرنے کے بدلے اور خوشخبری دو صبر کرنے والوں کو کہ جنہیں کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو کہتے ہیں ہم تو اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف رجوع کرنے والے ہیں۔بنی نوع کی ہمدردی اور مواسات پر فرمایا: ف۔آریہ وکیل اور جج توجہ کریں ۱۲